اہم خبریں

وفاقی حکومت کا 3 سالہ معاشی پلان جاری ، مہنگائی میں کمی کے اہداف مقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے 3 سالہ معاشی پلان جاری کردیا اور وسط مدتی بجٹ اسٹریٹجی پیپر کے تحت معاشی اہداف مقرر کردئیے گئے۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2027 تک معاشی شرح نمو 5 اعشاریہ 5 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سال میں اوسط مہنگائی کو 7 فیصد کی سطح پر لایا جائے گا۔

معاشی پلان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ مالی سال 2027 تک ملکی برآمدات کے لیے 37 ارب 95 کروڑ ڈالرز اور درآمدات کے لیے 67 ارب 8 کروڑ ڈالرز کا ہدف مقر کیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت تین سال میں وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیاں 18 ہزار 47 ارب اور نان ٹیکس ریونیو کو 4 ہزار 93 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس ،جسٹس ریٹائرسردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم ایڈہاک جج تعینات

متعلقہ خبریں