کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کے مختلف شہروںمیںسونے کی قیمتوں میںہوشرباءاضافے کے بعد اچانک 3ہزار روپے کی حیران کن کمی آگئی ، مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی میںآئی، اب فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے میںفروخت ہورہا ہے .
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔ اب فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 15ہزار 192 روپے ہوگئی.
آج بروز جمعۃ المبارک، 19 جولائی 2024 پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشرباءاضافہ