اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ پر کئی پروازیں منسوخ ،تفصیلات جانئے

کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مختلف ایئر لائنز کی متعدد بین الاقوامی اور ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے 504 منسوخ کردی گئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور ایئرسیال کی پرواز پی ایف 144 کو بھی روک دیا گیا ہے۔مزید یہ کہ سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز ER-501 کو روک دیا گیا ہے۔کراچی سے جدہ ایئر بلو کی پرواز پی اے 171 کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے جدہ فلائناس کی پرواز XY-637 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ER-812 منسوخ کر دی گئی جبکہ ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز EK-608 منسوخ کر دی گئی۔مزید برآں کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز ER-503 منسوخ کردی گئی۔
مزید پڑھیں: پیٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں 7 روپے 60 پیسے تک بڑھنے کا امکان

متعلقہ خبریں