اہم خبریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،80 ہزار پوائنٹس سے تجاوزکرگئی

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بلندی برقرار ہے، 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,001 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر گیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78,802 پوائنٹس پر بند ہوا، جس نے 2,095 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ریکارڈ قائم کیا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت مستحکم ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278.60 روپے پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعتہ المبارک،21جون 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں