لاہور(نیوز ڈیسک ) عیدالاضحیٰ میں دو دن باقی ہیں اور مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔عید کا دن قریب آتے ہی لوگوں نے بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کے لیے منڈیوں کا رخ کر لیا ہے جہاں قیمتوں کو لے کر بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان جھگڑے جاری ہیں۔
مویشی منڈی سے جانور خریدنے جانے والے لوگ مویشی مہنگے ہونے کی شکایت کرتے ہیں جبکہ بیچنے والوں کا موقف ہے کہ گاہک نہیں ہیں۔دوسری جانب قربانی کا دن قریب آتے ہی چھریوں کو تیز کرنے والوں نے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے اور شہریوں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے150 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی