اہم خبریں

عیدالاضحیٰ ،اسٹیٹ بینک نے تعطیلات کا اعلان کردیا،تفصیلات جانئے

کراچی(نیوز ڈیسک )اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں بینک مسلسل چار دن بند رہیں گے۔

یہاں جاری ایک بیان میں، اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مرکزی بینک 17 سے 19 جون تک بند رہے گا۔ 16 جون بروز اتوار ہے، اس لیے بینک چار دن بند رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ا سٹیٹ بینک آف پاکستان 17 سے 19 جون 2024 (پیر سے بدھ) عید الاضحی کے موقع پر عام تعطیلات کے باعث بند رہے گا۔مرکزی بینک کے فیصلے کے مطابق، ملک بھر میں بینکوں سمیت تمام مالیاتی ادارے اس دوران بند رہیں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو اعلان کیا گیا کہ عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہوگی۔منگل کو، وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے لیے تین تعطیلات کا اعلان کیا، پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کردہ سمری کے مطابق ہے.
مزید پڑھیں: آ ج13جون بروزجمعرات2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں