اہم خبریں

ریستورانوں میں  الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے لاہور کے ریستورانوں میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم (ای آئی ایم ایس) کی تنصیب کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریسٹورنٹ کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مخصوص کام سونپے گئے ہیں۔ الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کو 15 دنوں میں یقینی بنانے کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

مختلف ریسٹورنٹ مالکان کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور معلومات فراہم کرنے کے لیے مخصوص مدت کے بعد آگاہی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔نئے مالی سال کے آغاز سے، سسٹم کو انسٹال کرنے میں ناکام رہنے والے ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیاں شروع ہو جائیں گی۔ یہ نظام خدمات پر سیلز ٹیکس کی چوری کو روکنے کو یقینی بنائے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دیدی گئی

متعلقہ خبریں