اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کی مسلسل اونچی اُڑان ، پاکستانی روپیہ مسلسل ناقدری کا شکار ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 228 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔














