اہم خبریں

گولڈ مارکیٹ کی تاریخ میں بڑی گراوٹ، سونے کی قیمت میں 7800 روپے کی ریکارڈ کمی

کراچی (نیوزڈیسک) آج بروز منگل 23 اپریل 2024 کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 روپے کی کمی،مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں منگل کو نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جس میں فی تولہ7 ہزار 8 سو روپے کی کمی واقع ہوئی،

حالیہ دنوں میں ایک دن کی سب سے بڑی کمی کا سامنا ۔پاکستان کی گولڈ مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی گراوٹ ہے۔کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت اب 2لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6,687 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 206530 روپے ہوگئی۔
پاکستان بھر میں رواں ہفتے  بارشوں کا نیا دور شروع ہوگا، محکمہ موسمیات
اس کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ کی قیمت میں کمی ہے، جہاں قیمتیں 72 ڈالر فی اونس تک گر گئیں۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے حاجی ہارون کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا تعلق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہوئی۔اس سے قبل، بڑھتی ہوئی کشیدگی نے سونے کی قیمتوں میں اضافے میں مدد کی تھی۔

متعلقہ خبریں