کراچی (نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے لیوی میں اضافے کے منصوبے تحت 16 اپریل سے پیٹرول کی قیمت 300 روپے کے قریب پہنچنے کا خدشہ ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ پٹرول کی قیمت میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔
اگلے دو ہفتوں تک پٹرول کی قیمت 298 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی جو کہ موجودہ 289.40 روپے فی لیٹر ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے جو کہ گزشتہ 282 روپے سے تقریباً 284.24 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی کمانڈوز نے آبنائے ہرمزمیں اسرائیلی جہاز پکڑ لیا
پاکستان میں اپریل میں پیٹرول کی متوقع قیمتPOLs موجودہ قیمت متوقع قیمت پٹرول 289.40 روپے 298ڈیزل 282 روپے 284.24 روپےغیر سرکاری رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے پر غور کر رہی ہے
موجودہ لیوی پہلے سے ہی زیادہ سے زیادہ 60 روپے فی لیٹر ہے۔اس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے، اور حکومت 15 اپریل کو حتمی شرح مبادلہ کے حساب سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔