اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3 اعشاریہ58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے صنعتی پیداوار سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں11 اعشارہ 45فیصد کمی آئی ،،لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 63اعشارہ 61 فیصد کمی، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں23اعشاریہ 22فیصد کمی، آئرن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 0اعشاریہ87فیصد کمی اور کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 0اعشاریہ73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔














