کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کے مالیاتی دارالحکومت کراچی میں ایک بینکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ویڈیو میں بتایا کہ 1000 روپے کےایسے نوٹ مارکیٹ میں آچکے ہیں جو ایک طرف خالی ہیں ۔نیشنل بینک کے صارف نے بتایا کہ نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) سے کچھ رقم نکلوائی اور پتہ چلا کہ 1000 روپے کے دو کرنسی نوٹ صرف ایک طرف پرنٹ کیے گئے تھے۔
PAKISTAN: Are fake/counterfeit 1000 currency being printed in the streets, or has the security printing press of Pakistan been seized by thugs in the government?
Manager National Bank of Pakistan Model Colony branch Karachi complains on camera that he has received one-sided… pic.twitter.com/n2xXfCieX6
— ???????????????????????? ???????????????? ???????? (@saknscan) March 12, 2024
NBP برانچ منیجر کی طرف سے فلمایا گیا اور شیئر کیا گیا ایک کلپ مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ 1000 روپے کی ایک طرف خالی کرنسی دکھائی گئی۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک سے غلط پرنٹ شدہ 1000 روپے کے نوٹوں کے بنڈل موصول ہونے کا ذکر کیا، جس سے ایسے کرنسی نوٹوں کی گردش پر تشویش پائی جاتی ہے۔دریں اثنا، اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ معاملہ متعلقہ شعبے کے سربراہان کو ارسال کردیا ہے۔
مرکزی بینک نے بھی خرابی کی اصل وجہ تلاش کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔رواں سال کے شروع میں اسٹیٹ بینک نے جعلی کرنسی روکنے اور بڑے پیمانے پر معیشت کی دستاویزات کی حوصلہ افزائی کیلئے نئے بینک نوٹوں کی سیریز کو ڈیزائن اور جاری کرنے کے عمل کا اعلان کیا۔