کراچی( نیوزڈیسک)امریکا،چین اور برطانیہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست ممالک رہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکےمطابق جولائی سے لیکرجنوری تک کی مدت میں امریکا کو مجموعی طورپر3.210 ارب روپے کی برآمدات ریکارڈکی گئیں ۔
چین پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے دوسرا بڑا ملک رہا،مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.726 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاپاکستانی برآمدات کے حوالہ سے برطانیہ تیسرابڑاملک رہا، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برطانیہ کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 1.187 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا اعدادوشمارکے مطابق یواے ای کوجاری مالی سال کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.169 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا
پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے جرمنی پانچواں بڑاملک رہا،مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو854.16 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔