اہم خبریں

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،امریکی ڈالرکی دوبارہ اڑان

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔دوسر ے روز بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلےمیں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279.45 روپے ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌آج بروزمنگل20فروری ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی نسبت تیزی رہی ،جہاں 100 انڈیکس 222 پوائنٹس بڑھکر 60682 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 60 ہزار 459 پوائنٹدس پر بند ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں