راولپنڈی (نیوزڈیسک )مری روڈ راولپنڈی پرواقع شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی،آگ بھڑکنے کے باعث ایک شخص جھلس کر موقع پر دم توڑ گیا ،ذرائع کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 3 پلازوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،
ایک پلازے کی دوسری اور تیسری منزل پر 25 دکانیں جل کر خاکستر ، آگ کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری روڈ پر واقع شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ عملے نے 3 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد قابو پالیا
تاہم آگ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی













