اسلام آباد(نیوزڈیسک)یاماہا موٹرز پاکستان نے یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مجاز ڈیلرز کو بھیجے گئے سرکلر کے مطابق یاماہا موٹرز پاکستان نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ روپے سے لیکر 13,500 سے روپے 14,000 تک ہے،
تفصیلات کے مطابق YB-125Zکی قیمت 396,000 ہے ،اس کی قیمت میںکوئی اضافہ نہیںکیاگیاجبکہ
YB-125Z DXکی پرانی قیمت 440,500اورنئی قیمت 454,000 ہے ،اس بائیک کی قیمت میں 13,500کااضافہ ہوا ہے،اسی طرح YBR-125کی پرانی قیمت 452,500جبکہ نئی قیمت 466,000ہے،اس میںبھی 13,500کااضافہ ہواہے،YBR-125G (Black)کی پرانی قیمت 471,000 جبکہ نئی قیمت 485,000ہے یوں اس کی قیمت میں 14,000روپے کا اضافہ ہوا ہےم،YBR-125G (Matte Gray/Orange)کی پرانی قیمت 474,000جبکہ نئی قیمت 488,000ہے اس بائیک کی قیمت میں بھی 14,000کااضافہ ہوا ہے،
مزید پڑھیں:راجن پورکے موٹرسائیکل مکینک کابھی الیکشن لڑنے کااعلان
اگرچہ، Yamaha YB-125Z کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ Yamaha نے پچھلے سال کئی بار موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اگرچہ یہ 2024 میں پہلا اضافہ ہے، لیکن رواں سال قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔













