اہم خبریں

KIA لکی موٹرز کی Sportage، Picanto اور Carnival ماڈلز کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

لاہور( نیوزڈیسک) لکی موٹرز نے Kia Picanto اور Sportage کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ KIA لکی موٹرز پاکستان نے کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب نرخوں کے مطابق ہفتے کے آخر میں مختلف میکس اور ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔اگرچہ کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا، تاہم ڈیلرز کے پاس دستیاب ڈیٹا یہ بھی بتاتا ہے کہ KIA Sportage، Picanto اور Carnival کی سابق فیکٹری قیمتوں میں500000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ذیل میں ہر گاڑی کی نئی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا ہے:
اسپورٹیجKIA Sportage،
کمپنی کا سب سے مقبول ترین ماڈل، اس کی قیمتوں میں 380000روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔KIA Sportage AWD کی نئی قیمت56,50000روپے ہے جبکہ پرانی قیمت52,70000 روپےتھا جس میں 3,80000روپے کا اضافہ ہوا۔Sportage FWD، جو جمعہ تک4782000 روپے میں فروخت ہو رہی تھی ، اب اس کی قیمت میں اضافے کے ساتھ51,50,000روپے ہے۔اسی طرح KIA Sportage Alpha کی پرانی قیمت 42,94,000روپے تھی جو اب بڑھ کر 35,60,00 سے 46,65,000 تک پہنچ گئی ۔
پکانٹوKIA Picanto کی قیمتوں میں جمعہ تک 19,22,000روپے تک کا اضافہ ہوا۔KIA Picanto AT کی پرانی فیکٹری قیمت21,50,000روپے تھی۔ اب یہ 22,80,000وپے کے اضافے کے ساتھ فروخت ہوگی۔
مزید پڑھیں: مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں پاکستان کی سب سےبڑی کیبل کار نے کام شروع کردیا
کار کے مینوئل ورژن کی قیمت میں 2,69,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب اس کی پرانی قیمت1781000 روپے کے مقابلے میں20,50,000روپے ہوگئی۔گرینڈ کارنیولمزید برآں، KIA گرینڈ کارنیول کی قیمتوں میں GLS اور GLS+ دونوں ورژنز پر500,000 روپے کا اضافہ ہوا ۔ 11 سیٹوں والی گرینڈ یوٹیلٹی وہیکلز (GUVs) کی نئی قیمتیں بالترتیب91,99,000 روپے اور99,99000 روپے مختص۔مختلف کار ساز کمپنیاں حالیہ ہفتوں میں قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دے رہی ہیں، جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور گاڑیوں کی اسمبلنگ میں استعمال ہونے والے درآمدی مواد کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

آٹو اسمبلرز اور مینوفیکچررز نے اس سے قبل جولائی میں قیمتوں میں کمی کی تھی، جس کے بعد حکومت نے اضافی کسٹم اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی اطلاع دی تھی۔دریں اثنا، کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر نئے لانچ ہونے والے KIA Stonic کی قیمتوں کا بھی اعلان کیا۔مارکیٹ کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے، Stonic EX کی قیمت36,60,000روپے ہے،

جبکہ EX+ ویرینٹ کی قیمت 38,80,00 روپے ہے۔ایک مجاز کمپنی ڈیلرشپ کے مطابق، 30 دن کی ترسیل کے وعدے کے ساتھ، آج سے بکنگ شروع ہو گئی۔KIA Stonic ایک سب کومپیکٹ کراس اوور SUV (B-segment) ہے۔ گاڑیاں مقامی طور پر پورٹ قاسم میں واقع KIA پلانٹ میں اسمبل کی جارہی ہیں۔نئے ماڈل کا آغاز Sportage، Picanto اور گرینڈ کارنیول پر قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہاتھ ملا کر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں