کراچی(نیوزڈیسک) ملک میں ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ، جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے تک کی کمی دیکھی گئی ، سونے کی 600 روپے کی کمی کے بعدمجموعی فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 514 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 71 روپے کا ہو گیا۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کم ہو کر 2042 ڈالرز فی اونس تک گر گیا چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی ۔














