کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ،پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ کارروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی کرنسی میں بے قدری کا رحجان دیکھا گیا۔ اس سال آخری کاروباری روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اختتام تک انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 93 پیسے کا ٹریڈ کیا جا رہا تھا ۔