اہم خبریں

امتحان لینے میں کوئی مسئلہ نہیں، تاریخ میں مزید توسیع نہیں کر رہے، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں پی ایم ڈی سی، وزارتِ صحت اور اراکینِ کمیٹی کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر پی ایم ڈی سی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور امتحانات کے […]

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، ڈسکاؤنٹ ریٹ 11 فیصد پر برقرار

کراچی (اے بی این نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے […]

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کی امدادی سرگرمیاں

قصور ( اے بی این نیوز    )قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کی سرگرمیوں نے متاثرہ خاندانوں کے دل جیت لیے۔ تنظیم کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور کشتیوں کے ذریعے وہاں پہنچ کر لوگوں کو ریلیف فراہم کیا۔ تتارہ کامل، راجووال، […]

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کے […]

پاکستان کابھارت کوجیت کے لیے 128 رنز کاہدف

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی، تاہم صاحبزادہ فرحان اور شاہین شاہ آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے […]

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد بپھرے دریا سندھ میں داخل

سندھ( اے بی این نیوز   ) پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد بپھرے ہوئے سیلابی ریلے اب سندھ میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں گڈو بیراج پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ اس وقت گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 12 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ حکام نے […]

سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کے قافلے کی گاڑی حادثہ کا شکار

لاہور ( اے بی این نیوز   ) سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کے قافلے کے ساتھ ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں اُن کی سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی شاہدرہ کے قریب الٹ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ اسکواڈ کی ایلیٹ فورس کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونا بنی، جس […]

راول ڈیم ،سپل ویز کھو دیئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر ایک بار پھر اسپل ویز کھول دیے ہیں۔ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اس کی […]

سابق صوبائی وزیربیٹوں سمیت گرفتار ،وجہ سامنے آگئی،آپ بھی جا نئے

کوئٹہ ( اے بی این نیوز   ) سابق صوبائی وزیر مولوی سرور موسیٰ خیل کو اُن کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری سینئر سرکاری افسر کو مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ان […]

امریکہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی معاونت کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہی کے بعد امریکا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے امدادی سامان پاکستان روانہ کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ امداد پاکستان کی حکومت کی درخواست پر بھیجی گئی ہے، جس کا مقصد سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک، پناہ گاہیں اور دیگر […]