اہم خبریں

اسلام آباد کچہری سانحہ،جاں بحق 10 افراد کی شناخت نام سامنےآگئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )اسلام آباد کچہری دھماکے کے 36 زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 18 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پمز ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکے میں جاں […]

کیڈٹ کالج وانا کی دیکھئے ویڈیو،کس طرح حوصلے بلند ہیں،پاکستان زندہ باد کے نعرے

جنوبی وزیرستان (اے بی این نیوز       )کیڈٹ کالج وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےبزدلانہ حملہ کیخلاف طلبہ کےحوصلے بلند ہیں۔ کیڈٹ کالج وانا کے طالب علم کا کہنا ہے کہ میں 12ویں جماعت کا طالبعلم اور وزیرستان کے ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں پاک فوج نے ہمارے لیے یہ کیڈٹ کالج بنایا […]

پاکستان ، سری لنکا پہلا ون ڈے میچ،سری لنکن ٹیم کو 300 رنز کا ہدف

راولپنڈی (اے بی این نیوز       ) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیا۔ سلمان علی آغا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل […]

سانحہ اسلام آباد،دیکھئے ویڈیو فوٹیج میں یہ دلخراش واقعہ کیسے پیش آیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد کچہری دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل وکلا، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود تھی۔ اس دوران پولیس موبائل بھی موقع پر کھڑی نظر آتی ہے۔ […]

اسلا م آباد جوڈیشل کمپلیکس سانحہ، ابتدائی تحقیقات میں ہو شربا انکشافات، جا نئے کتنے کلو مواد استعمال ہوا،کون مشکوک ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )اسلا م آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں۔ آئی جی علی ناصر رضوی کے مطابق ابتدائی طور پر 92فوٹیجز اکٹھی کی گئیں ہیں۔ دھماکے میں 8کلوبارودی مواد اور بال بیئرنگ استعمال کیے گئے۔ ابھی تک شواہد کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔ حملہ آور کے […]

اسلام آباد سانحہ، افغانستانی ٹویٹس’’ہم جلداسلام آباد آرہےہیں‘‘۔ ڈانڈے بھارت ،افغانستان سے جا ملے،ہو شربا انکشافات

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )اسلام آبادمیں خودکش دھماکےکےپیچھےافغان طالبان کاہاتھہے ذرائع کے مطابق دھماکےمیں بھارتی سپانسرڈفتنہ الخوارج اورافغانستان کی ملی بھگت سامنےآگئی۔ اسلام آبادمیں خودکش دھماکادوپہر12بجکر45منٹ پرہوا۔ افغان سوشل میڈیاپرصبح سےبازگشت سنائی دےرہی تھی۔ 6بجکر45منٹ پرافغان طالبان سےمنسلک اکاؤنٹس سےمختلف ٹویٹس کیےگئے۔ افغانستانی ٹویٹس میں لکھاگیا’’ہم جلداسلام آباد آرہےہیں‘‘۔ اسی طرح کےدھمکی آمیزپیغامات افغان […]

کرکٹ،مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،محسن نقوی

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )وفاقی وزیر داخلہ وچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ […]

ملک میں جو دراڑیں نظر آ رہی ہیں وہ مزید بڑھ سکتی ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )خواجہ آصف نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کیے بغیر فیڈریشن مضبوط نہیں ہو سکتی۔ فیڈریشن کی بقا کیلئے نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرنا ضروری ہے۔ ملک میں جو دراڑیں نظر آ رہی ہیں وہ مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ہمیں نظام کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ وفاق کمزور […]

اسلام آباد، سانحہ کچہری، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )کچہری دھماکے میں جاں بحق افراد کے پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور […]

دشمن ہماری مساجد ، عدالتوں اور ادروں کو نشانہ بنا رہے ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کا دھماکہ اسلام آباد نہیں پاکستان پر دھماکہ ہے۔ دشمن ہماری مساجد ، عدالتوں اور ادروں پر دھماکے کرتے ہیں۔ دہشت گردی پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔ سیکورٹی اداروں کو واضح کردوں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ دہشت گردی کے اس جنگ میں […]