اہم خبریں

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم رسید کر دیا گیا

قلات (اے بی این نیوز    ) بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اور یہ متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے […]

پیپلز پارٹی کودھچکا، بڑا استعفیٰ آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) پیپلز پارٹی کے 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر احتجاج کے طور پر پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل اسد نواز ایڈووکیٹ نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسد نواز نے کہا کہ وہ پی ایل ایف اور پیپلز پارٹی کے تمام عہدوں […]

پروفیسر علی ارشد میر دی یاد وچ میلہ،میلے دے دونوں دن موسیقی تے صوفی رقص نے رنگ جمایا

پرو لاہور (اے بی این نیوز    ) پنجابی زبان تے ادب دے عظیم شاعر تے دانشور پروفیسر علی ارشد میر دی یاد وچ دو روزہ 17واں میر پنجابی میلہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر وچ منعقد کیتا گیا۔ پنجابی زبان تے ادب نال وابستہ ادیباں، فنکاراں، شاعراں، دانشوراں دے نال نال عوام نے […]

عوام میں خوف اور غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ عوام میں خوف اور غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے اور فارم 45 کے بعد بھی معاملات واضح نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ہر کسی کا حق ہے، مگر تشدد اور دھمکی قابل قبول نہیں، اور اگر کوئی […]

عمران خان کے جیل میں شب و روز،کیا باتیں اور کس سےکرتے ہیں،کھانا کیسا ملتا ہے،اب جیل کے کس حصہ میں ہیں، انجینئر محمد علی مرزا کے انکشافات

جہلم (اے بی این نیوز    ) مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ان کی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی چکیوں کے درمیان صرف ایک دیوار کا فاصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس حصے میں وہ قید تھے وہاں تین افراد کے پاس الگ الگ چکیاں تھیں جبکہ […]

پولیس کا آپریشن، 8 خوارج جہنم واصل

کرک (اے بی این نیوز    )کرک میں تھانہ خرم کی حدود کے علاقے کنڈوں میں پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑا آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آر پی او کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے […]

الیکشن کب ہو نگے،بلاول نے دیوار پر لکھا پڑھ لیا،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح انداز میں کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا امکان نظر نہیں آتا اور “دیوار پر صاف لکھا ہے کہ الیکشن جلد نہیں ہوں گے”۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ […]

عالمی شہرت یافتہ با اثر اداکار ہ کا انتقال

پیرس (اے بی این نیوز    )فرانسیسی سینما کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی فاؤنڈیشن کی جانب سے امریکی نشریاتی ادارے کو جاری بیان میں کی گئی ہے، جس کے بعد فلمی دنیا میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ بریژیت […]

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

قلات(اے بی این نیوز    )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران چار بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، […]

مظفرآباد میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کینسر ہسپتال کا افتتاح کر دیا

مظفر آباد (اے بی این نیوز    )مظفرآباد میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، آنکالوجی اینڈ ریڈیالوجی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ادارے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے نصب کی گئی جدید مشینری، طبی سہولیات اور دیگر […]