نیرج چوپڑا نے جسپریت بمراہ کو سپیڈ بڑھانے کا نسخہ بتا دیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت ایتھلیٹ جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے جسپریت بمراہ کو سپیڈ بڑھانے کیلئے مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو ر نیرج چوپڑا نے بھارتی فاسٹ باؤلر کو سپیڈ بڑھانے کیلئے مشورہ دینے ہوئے کہا کہ مجھے جسپریت بمراہ پسند ہیں ، ان کا باؤلنگ ایکشن منفرد ہے اگر یہ اپنا رن […]
بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر ڈرون حملے
صنعاء(نیوز ڈیسک) امریکی کمرشل بحری جہازوں پر بحیرہ احمر میں ڈرون حملے،حوثی باغیوں کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز سے تین ڈرونز کو راستہ میں مارگرایا، حوثی باغیوں کی طرف سے بحری جہازوں پر تین حملے کئے گئے جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ […]
انڈونیشیا ، میراپی آتش فشاں پھٹنےسے11 کوہ پیما ہلاک
جکارتہ(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں ہولناک حادثہ،میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔ 12 ابھی لاپتہ ہیں، یہ حادثہ پہاڑی علاقے سماٹرا میں پیش آیا۔ 3 کوہ پیماؤں کو رسیکیو کر لیا گیا ہے ۔ لاپتہ کوہ پیماؤں کیلئے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بھی تصدیق کی […]
روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر سستا ہوگیا
کراچی (نیوز ڈیسک) روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آج کاروباری روز کی ابتداء سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 72پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 284 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ ڈالر گذشتہ روز 284 روپے 97 پیسے کا ٹریڈ […]
ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ آج روالپنڈی کے ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس آج ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے، پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کیلئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا، […]
پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں تیزی ، تاریخ رقم کردی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حدعبور کر گیا، نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈانڈیکس 742 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 62 ہزار 433 کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔
نیویارک ،چاقو بردار وارداتوں میں اضافہ،4 افراد قتل
نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز بورو میں گھر میں چاقو کے وار سے 2 بچوں سمیت 4 افراد قتل ،3 زخمی ہوگئے، مشتبہ شخص کا پولیس پر بھی حملہ ، ایک اہلکار زخمی ہوا، پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا،نیو یارک پولیس کے مطابق ملزم کو گھریلو تشدد کے الزام […]
کندھ کوٹ حادثہ،7 افراد جاں بحق،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک
کندھ کوٹ (نیوزڈیسک) کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین کا ٹرک سے تصادم، 7افراد جاں بحق، حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ،7 کی حالت تشویشناک،ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور دھندکے باعث پیش آیا،نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی ایس ایس […]
لندن ،قربانی کا اعلیٰ مثال ، نوجوان نے بھائی کیلئے جان دیدی
لندن(نیوزڈیسک) لندن کی ویسٹ کاؤنی یارکشائر میں نوجوان نے بھائی کیلئے جان دیدی۔برطانوی میڈیا کے مطابق یارکشائر کے علاقے بریڈ فورڈ لٹل ہارٹن کے ایک گھر میں صبح سویر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ،آگ گھر کی بلائی منزل پر لگی ،چھوٹا بھائی بڑے بھائی کو بچانے کے اُوپر گیا جبکہ بڑا بھائی پہلے […]
موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ بڑے نقصان کا خدشہ
موسیٰ خیل (نیوز ڈیسک)موسیٰ خیل کے جنگلات میں شدید آگ،پولیس ،انتظامیہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،علاقہ مکینوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا،انتظامیہ کا کہنا ہے آگ بہت شدید ہے ،امید ہے صبح تک اس پر قابو پالیا جائے ،آگ بجھانے کا کام ساری رات جاری رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آگ […]