زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزامات کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے شیخ رشید کے کیس کی سماعت کی، سابق وزیر داخلہ کے وکیل سردار شہباز […]
وزیراعظم شہبازشریف سے معروف ترک کمپنی کی چیئرپرسن کی ملاقات

انقرہ(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے معروف ترک کمپنی لیماک ہولڈنگزکی چیئرپرسن نے ملاقات کی، جس میں توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت، تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پرگفتگوہوئی۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، مس اوزدمیراسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔
مسلسل تیسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے ایردوآن نے حلف اٹھا لیا

انقرہ(نیوزڈیسک)مسلسل تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہونے والے طیب ایردوآن نے حلف اٹھا لیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے رجب طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجےدارالحکومت انقرہ میں ہو ئی۔ ایردوان کی تقریبِ حلف برداری میں […]
9 مئی کے واقعات، 89 ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں شناخت ہونے والے 89 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور 13 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کے سامنے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور […]
جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

لاہور(نیوزڈیسک)انسداددہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشدکو مقدمے سے ڈسچارج کردیا،ہفتہ کو عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہاکردیا جائے،عدالت کے مطابق یاسمین راشد کے خلا […]
شہباز گل کے ریمانڈ اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد سیشن کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سیشنز جج عدنان رسول 6 جون […]
پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

راولاکوٹ(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرجاوید لطیف نے کہاہے کہ 2017میں نوازشریف دور میں سازش کے تحت پاکستان کی ترقی کو روکا گیا،ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،الیکشن وقت پر ہونگے اور نوازشریف بھی وطن واپس آئینگے،راولا کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرجاوید لطیف نے کہاکہ تمام ادارے آئین کے مطابق چلیں تو کسی سے کوئی لڑائی […]
کراچی چیمبر کے وفد کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)زبیر موتی والا کی قیادت میں کراچی چیمبر کے وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث، طارق باجوہ، طارق پاشا، اشفاق تولہ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور حکومت کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ہفتہ کو اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے […]
سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کی نو مئی واقعات کی مذمت ، سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے بھی نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا تعلق حلقہ این اے 251 کراچی گلشن اقبال سے ہے، ماضی میں […]
پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم جونیئر ایشیاء ہاکی کپ میں شمولیت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جونیئر ایشیاء ہاکی کپ اومان سے واپس وطن پہنچ گئی ،پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین اولمپیئن توقیر ڈارڈی ایچ اے کے بریگیڈیئر منیر باجوہ پی ایچ ایف کانگریس ممبر انٹرنیشنل رانا شفیق اولمپیئن ریحان بٹ بھی موجودتھے۔لاہور ،پی ایچ ایف کے ڈائرہکٹر کوآرڈینیشن میجر ر جاوید […]