چینی،مز ید مہنگی ہو گئی، فی کلو 150 روپے میںفروخت جاری
لاہور( اے بی این نیوز )چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی 140 روپے سے 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے،آٹے کے ساتھ چینی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 140 سے 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ہول […]
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 17جولائی کو طلب
گلگت( اے بی این نیوز )گلگت بلتستان اسمبلی کا 22 واں اجلاس 17 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 17 جولائی کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر امجد حسین نے استعفیٰ […]
اسپین،لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابو، 4 ہزار افراد کا انخلاء
لاپالما (اے بی این نیوز )اسپین کے جزیرے لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی۔ہسپانوی حکام کے مطابق آگ پھیلنے سے 13 مکانات تباہ ہو گئے جبکہ لاپالما کے دیہات سے 4 ہزار افراد نے انخلاء کیا ہے۔ہسپانوی حکام نے بتایا ہے کہ 300 فائر فائٹرز، طیارے اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف […]
بھارت میں شادی کرنیوالی سیما سے متعلق تحقیقاتی اداروں کا انکشاف
اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستانی خاتون سیما کے بھارت جا کر شادی کرنے کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی۔رپورٹ کے مطابق سیما کے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، سیما حیدر کے پاکستان سے نیپال جانے کا معاملہ صرف بھارتی شہری سے تعلقات […]
وفاقی شرعی عدالت کا ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی شرعی عدالت کا ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج،قانون منتخب نمائندوں کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا، وفاقی شرعی عدالت نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، سپریم کورٹ فیصلے کو کالعدم قرار دے،درخواست میں استدعا،وفاقی شرعی عدالت نے صنفی شناخت اور وراثت کے حق سےمتعلق […]
عراق، پاکستان سے 12 جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری طیارے خریدے گا
اسلام آباد (اے بی این نیوز )عراق، پاکستان سے 12 جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری طیارے خریدے گا،عراق نے پاکستان سے طیاروں کی خریداری کیلئے 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا، دونوں ممالک کے درمیان امور حتمی مراحل میں داخل،عراق کو طیاروں کی منتقلی سمیت تربیت، تکنیکی تعاون، پرزہ […]
وفاقی کابینہ نے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز 2023 کی منظوری دے دی ،سید امین الحق
اسلام آباد( اے بی این نیوز ).وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام سید امین الحق نے کہا ہے کہ ملک کی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے وفاقی کابینہ نے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز (سی ای آر ٹی) رولز 2023 کی منظوری دے دی ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ […]
بینظیر بھٹو ہسپتال سے اغواہونے والی بچی تلہ کنگ سے برآمد
راولپنڈی ( اے بی این نیوز )بینظیر بھٹو ہسپتال سے اغواہونے والی بچی تلہ کنگ سے برآمدکرلی،پولیس کادعویٰ،ذرائع کے مطابق خاتون غلطی سے دوسری بچی اٹھا کرلے گئی تھی،والدین کے مطابق بچی ابھی تک ان کے حوالے نہیں کی گئی،ایم ایس بینظیر ہسپتال کے مطابق ایک گھنٹے تک بچی ورثاء کے حوالے کردی جائے گی،غفلت کی مرتکب […]
پمزمیں خاتون نومولود بچے کو جنم دے کر فرار
اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پمزمیں خاتون نومولود بچے کو جنم دے کر فرار،بچے نے فرش پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی،نومولود کوتڑپتا دیکھ کر مریضوں کا شور شرابہ،ڈاکٹرزکی سرتوڑ کوشش کے باوجود نومولود کی جان نہ بچائی جاسکی،سکیورٹی عملے نے بیڈ پر موجود عورت اوراس کے شوہر کوحراست میں لے کر پولیس کے […]
چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا، حمزہ شہباز شریف
لاہور( اے بی این نیوز )مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ملک معاشی مشکلات کا شکار ہوا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام […]