اہم خبریں

سینیٹ میں دلچسپ صورتحا ل ،سینیٹر مشتاق احمداجلاس میں روٹی لے آئے،کے پی میں آٹا مہنگا ہو نے کی دہائی

اسلام آباد (اے بی این نیوز  ) سینیٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سینیٹر مشتاق احمد اعوان میں روٹی لے آئے، انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں جو آٹے کی قیمت ہے پنجاب اور سندھ میں اس سے کم ہے،آٹے کی ترسیل پر پابندی لگی ہوئی ہے، یہ کے پی […]

مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی پشاور مسجد میں بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ […]

معصوم شہریوں کی شہادت پر دلی غم ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرےووفاقی وزیر خرم دستگیر خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے پشاور کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کی شہادت پر دلی غم ہے اور اللہ […]

مسلم لیگ (ن) کے کارکن خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کیلئے خون کے عطیات دیں، وزیراعظم

اسلام آبا( اے بی این نیوز  )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کیلئے خون کے عطیات دیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے خاص طور پر ’’او نیگیٹو‘‘ خون کے حامل عوام، طالب علم اور پارٹی کارکنان سے اپیل کی […]

اردو بولنے پر طالبعلم سے بدسلوکی، اسکول کی رجسٹریشن معطل، ایک لاکھ جرمانہ عائد

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے نجی اسکول میں اردو بولنے پر طالب علم کو سزا دینے کے معاملے پر اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا۔سویلائزیشن اسکول نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کسی صورت انگریزی کو اردو پر ترجیح نہیں دیتا، 27 جنوری کو پیش آنے والا واقعہ ہمارے فلسفے اور سوچ کے خلاف تھا، […]

پشاور دھماکا، اسلام آباد میں سیکورٹی سخت،اہم ناکوں اور عمارتوں پر اسنائپرز تعینات

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں ہونے والے دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے اہم ناکوں اور عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کردیئے گئے ہیں جب کہ شہریوں کو دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے […]

ٹک ٹاک پر زیادہ فالورز کا حسد، دو بھائیوں نے کزن کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک پر زیادہ فالورز کے حسد میں دوبھائیوں نے اپنے کزن کو بیدردی سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان دلاور اور بلاول اپنے کزن کو گھر سے بلاکر ڈیرے پر لے گئے جہاں انہوں نے پہلے چھری سے گلہ کاٹ کر نوجوان کو قتل کیا اور ثبوت مٹانے کیلئے لاش کوآگ لگادی۔دونوں […]

فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوا،اعظم تارڑ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش ہے، امن و امان یا معاشی صورتحال ایسی بنے تو آئین میں انتظام موجود ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خیبرپختون خوا اور پنجاب میں نگراں سیٹ […]

افغان سر زمین پاکستان میں امن کی بربادی کیلئے استعمال ہو نے کے شواہد موجود ہیں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز  )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں پر دہشتگرد حملہ ایک سفاکانہ اور بزدلانہ فعل ہے،پشاور پولیس لائنز مسجد واقعہ کی تمام پہلوؤں سےتحقیقات کی جارہی ہیں۔ پیر کو وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ […]

نجم سیٹھی مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے،اہم اعلان دو، تین روز میں متوقع

لاہور (نیوزڈیسک)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے ون ڈے ورلڈ کپ میں مکی آرتھر ہی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، اہم اعلان دو تین روز میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نجم سیٹھی مکی آرتھر کے […]