اہم خبریں

وزیراعظم، گورنر خیبر پختونخوا کی خون کے عطیات دینے کی اپیل

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے پشاور دھماکے کے زخمیوں کےلیے خون کے عطیات دینے کی اپیل کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کے کارکن پشاور دھماکے کے زخمیوں کو بچانے کےلیے خون کے عطیات دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ او نیگیٹو خون کے […]

وزیراعظم شہباز شریف کی پشاور آمد،لیڈی ریڈنگ اسپتال کادورہ،زخمیوں کی عیادت

پشاور (نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچ گئے ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچ گئے ،وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق تمام […]

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

کراچی (نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 1500 روپے بڑھ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1924 ڈالر کی […]

دل بہت رنجیدہ ہے،مریم نواز کی پشاور دھماکےکی شدید مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پشاور میں خودکش دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پیر کو مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میںکہاکہ پشاور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ دل بہت رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی شہداء کے لواحقین کو صبر […]

تحریک طالبان نے پشاوردھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

پشاور(نیوزڈیسک)پشاورپولیس لائن دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ،پیر کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مقتول سربراہ عمر خالد خراسانی کے بھائی نے پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی، واضح رہے کہ مسجد کے اندر ہونیوالے خودکش دھماکے میں اب […]

کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کا الزام ، نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد

بنگلور(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کو سڑک کنارے کھمبے سے باندھ کر انتہا پسند ہندو جماعت کے کارندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اور انسانی حقوق کے […]

زرداری پر عمران خان قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید تھانے طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے خلاف شکایت پر پولیس نے شیخ رشید کو تھانے طلب کرلیا۔وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ میں شہری کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی گئی ہے، جس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک […]

عدالت نے لال حویلی کی ملکیت کو تسلیم کرلیا ہے ،شیخ رشید

روالپنڈی ( اے بی این نیوز  )شیخ رشید نے کہا کہ آج شب خون مارنے والوں کی شکست کا دن ہے،عدالت نے لال حویلی کی ملکیت کو تسلیم کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ لال حویلی کی سیل کو ختم کیا جائے،شیخ رشید نے پشاور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا […]

مشہور یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی نے راہیں جدا کر لیں

لندن(نیوزڈیسک)معروف یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے شام ادریس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق معروف یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی ۔ دونوں یوٹیوب شخصیات کے وی لاگز نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوئے ۔شام اور فروگی کی دو بیٹیاں ہیں۔ […]

پوٹن نے مجھے فون پر میزائل حملے کی دھمکی دی، سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا انکشاف

لندن (نیوزڈیسک)سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر پوٹن نے یوکرین پر روس کے حملے سے ایک رات قبل ”غیر معمولی“ فون کال میں انہیں میزائل حملے کی دھمکی دی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگومیں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے روسی صدر پوٹن کو خبردار کیا تھا […]