اہم خبریں

اصلاحاتی پیکج کےتحت ریٹائرمنٹ عمر64 سال کرنےکا فیصلہ اٹل ہے،فرانسیسی وزیراعظم

پیرس (نیوزڈیسک)فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے کہاہے کہ حکومت کے اصلاحاتی پیکج کے دائرہ کار میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو 64 سال کرنے کا منصوبہ زیر بحث نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنشن اصلاحات کے حوالے سے 6 فروری کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لائے جانے والے اصلاحات […]

مڈغاسکر میں سمندری طوفان سے24افرادہلاک،ہزاروں بے گھر

انٹاناناریوو(نیوزڈیسک)مڈغاسکر میں سمندری طوفان چینیسو کے باعث اب تک چوبیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرکوجاری ایک بیان میں قومی ادارہ برائے انسداد خطرات و آفات نے بتایاکہ 19جنوری کے ملک کے شمال مشرقی ساحلوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان چیسینو کی وجہ سے بائیس میں سے سترہ علاقوں کو نقصان […]

ہندو مسلم شادی کے خلاف حکومت قانون سخت بنائے،بھارتی انتہاپسندوں کا مطالبہ

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کی ہندو خواتین سے شادی کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے تبدیلی مذہب کے قوانین کی مخالفت کا مطالبہ کیا گیاہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مسلمان مردوں کی ہندو خواتین کو شادی کے ذریعے تبدیلی مذہب پر قائل کرنے کے دعووں پر ایک مظاہرہ کیا گیا ۔ ممبئی شہر میں بعض دائیں […]

روس کے حملے روکنے کےلیے ہمیں مزید اسلحہ کی ضرورت ہے،یوکرائنی صدر

کیف (نیوزڈیسک )یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز دونیسک کے شہر کوستانتینیوکا پر ہوئے روس کے میزائل حملے میں تین عام شہری ہلاک اور چودہ زخمی ہو گَئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں جنگ کی تازہ صورتحال کے بارے میں […]

پشاور کی مسجد میں دہشت گرد حملے پر ترکیہ کی شدید مذمت

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ نے پاکستان میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید ترین مذمت کی ہے۔پیر کوایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد کوہدف بنانے والے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع پانے پر ترکیہ کو سخت صدمہ […]

نگران حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے،چودھری پرویز الہٰی

لاہور( اے بی این نیوز  )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پشاور واقعہ میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، نگران حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، ان کا سارا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کارروائیوں پر ہے، نگران حکومت صرف سیاسی مخالفین […]

ایران پر ڈرون حملے اسرائیل نے کیے ہیں،امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی کی دفاعی تنصیب پر ڈرون میزائل میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔امریکی اخبار نے ایک امریکی عہدےدار کے حوالے سے بتایاکہ ایرانی شہر اصفہان میں واقع ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز کے قریب اسلحے کے گودام پر ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔

عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی ڈی سیل کرنے کی درخواست خارج کردی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی لال حویلی ڈی سیل کرنے کی درخواست خارج کردی۔راولپنڈی میں شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 7 یونٹس سیل ہی رہیں گے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے درخواست نمٹا دی۔جسٹس مرزا وقاص رؤف کے روبرو ایڈمنسٹری وقف املاک نے بتایا کہ لال حویلی نہیں […]

2022،مشرقی بحیرہ اسود سے 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر مالیت کا شہد برآمد

انقرہ(نیوزڈیسک)گزشتہ سال مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردوان نے کہا کہ گزشتہ سال خطے سے 15 ممالک کو 852 ٹن شہد برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ […]

یونان میں جنگی طیارہ بحیرہ ایونی میں گر کر تباہ ،پائلٹ ومعاون لاپتہ

ایتھنز (نیوزڈیسک)یونان ایئر فورس کا جنگی طیارہ بحیرہ ایونی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایف16طیارہ آندراویدا شہر کے جنوب میں سمندر میں گِر گیا ہے، طیارے میں صرف پائلٹ اور معاون پائلٹ سوار تھا۔پائلٹ تربیتی پرواز کر رہے تھے۔ گرنے سے قبل پائلٹوں نے آٹو میٹک ایجکشن […]