عمران خان پر حملے کی مکمل فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

وزیرآباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 2 گولیاں کس چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں؟وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مکمل فارنزک رپورٹ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق ایک مکمل گولی عمران خان کو لگی، پی ٹی آئی چیئرمین کے جسم میں ایک دھات کا ٹکرا بھی پیوست ہوا، […]
ازبکستان اور کرغزستان کی نئی سرحدی حد بندی، دہائیوں پرانا تنازع ختم

بشکیک(نیوزڈیسک)وسطی ایشیا کے ممالک ازبکستان اور کرغزستان نے سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے نئی حدبندی کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 870 میل کا علاقہ وجہ تنازع تھا۔اس متنازع سرحدی علاقے کے دونوں اطراف رہائش پذیر مقامی افراد کے درمیان پانی اور زرعی زمین […]
شہزاد وسیم نے ڈالر کےلیے اسحاق ڈار کو با برکت قرار دے دیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اور ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے ڈالر کےلیے اسحاق ڈار کو با برکت قرار دے دیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کے دوران شہزاد وسیم نے تنقیدی توپوں کا رخ اسحاق ڈار کی طرف کردیا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ہاتھ اتنے […]
لال حویلی کی اب میں خود سیل توڑوں گا، شیخ رشید کا اعلان

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی کی اب میں خود سیل توڑوں گا۔ انہوں نے ساتھ ہی لوگوں کی موجودگی میں لال حویلی کا وہ دروازہ کھولا جو سیل نہیں تھا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی پر شب خون مارنے والوں کو ذلت […]
مغربی ممالک جلد ہی لڑاکا طیارے بھی فراہم کریں گے، یوکرائنی وزیراعظم

کیف (نیوزڈیسک)یوکرائن کے وزیراعظم ڈینیس شماہل نے کہا ہے کہ مغربی ممالک جلد ہی لڑاکا طیارے بھی فراہم کر دیں گے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو بہت جلد اہم مغربی طیارے مل جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان طیاروں سے ہمیں روس کے خلاف […]
تاندہ ڈیم سے مزید 13 لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق بچوں کی تعداد 30 ہوگئی

کوہاٹ(نیوزڈیسک)کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید 13بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر کےمطابق جاں بحق بچوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ کشتی میں 40 کےقریب لوگ سوار تھے۔بتایا جاتا ہے کہ مدرسہ کے معلم اور ملاح سمیت مزید کچھ بچوں کی تلاش جاری ہے جبکہ 6 بچوں کو بچا لیا گیا تھا۔مختلف […]
پی ٹی آئی کے زیر اہتمام یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بڑے مظاہرے کا اعلان

برسلز(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یورپ کی قیادت یورپین پارلیمنٹ کے سامنے جلد ہی ایک بڑا مظاہرہ کرے گی۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی بیلجیئم کی جانب سے منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بیلجیئم کے رہنماؤں نے پارٹی کے سینئر […]
خانیوال میں آئی ایس آئی ڈائریکٹر اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی

خانیوال (نیوزڈیسک)خانیوال میں آئی ایس آئی ڈائریکٹر اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق تھل کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری۔پولیس حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مار کر ہلاک […]
حملہ آور کیسے پولیس لائنز میں داخل ہوگیا؟ وزیراعظم کا آئی جی سے سوال

پشاور (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے دوران آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے متعدد سوالات پوچھ لیے۔وزیراعظم نے آئی جی سے استفسار کیا کہ خود کش حملہ آور کیسے پولیس لائنز میں داخل ہوگیا؟اس پر آئی جی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ کیا پتا حملہ آور کہاں سے آیا اور […]
پولینڈمیں یوکرین سے آنے والے مہاجرین کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی

وارسا(نیوزڈیسک)یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد ایک کروڑ ملین ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو پولینڈ بارڈر فورس کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین سے ہجرت کی بھاری لہر جاری ہے۔بیان […]