اہم خبریں

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (یو این ای پی) کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز   ) اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ انگر اینڈرسن، جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے یو این ای پی کی طرف سے کئے جا رہے کام کی تعریف کی اور موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع […]

پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے میں پر عزم ہے، وفاقی وزیرخزانہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے میں پر عزم ہے، 9ویں جائزہ کی تکمیل کے لئے آئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ مکمل تعاون کیاجائےگا، حکومت نے بجلی اورگیس سمیت معیشت کےمختلف شعبوں میں اصلاحات کاسلسلہ شروع کیاہے۔ […]

روس سے معاملات طے ہونے کے بعد سستا تیل پاکستان کو ملے گا ،گرین لائن سے ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ہوگا،خواجہ سعد رفیق

لاہور(اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت سابقہ حکومت کا گند صاف کر رہی ہے،روس سے معاملات طے ہونے کے بعد امید کرتے ہیں کہ سستا تیل پاکستان کو ملے گا جس سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہو سکے گی،گرین لائن کے چلنے سے […]

دہشت گرد اپنے مذموم مقاصدکے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصدکے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں اور وہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف ہماری محنت سے حاصل کردہ کامیابیوں کو پلٹنا چاہتے ہیں۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ […]

تعلیم کے فروغ کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(اے بی این نیوز   ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ نے کہا ہےکہ تعلیم خصوصاََ اعلیٰ تعلیم کا فروغ ملکی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو […]

نیب اور ایس ڈی پی آئی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(اے بی این نیوز  ) قومی احتساب بیورو (نیب) اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) نے ایک اہم مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔ ایم او یو پر ڈپٹی چیئرمین نیب جناب ظاہر شاہ اور […]

حکومت نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو مؤثر طریقے سے بروقت مکمل کرنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پر آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز روئیز، وزیر مملکت برائے […]

پشاورخود کش دھماکہ میں شہدا کی تعداد 100ہو گئی

پشاور ( اے بی این نیوز ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے مبینہ خود کش دھماکے میں شہداء کی تعداد 100ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔دھماکے کے فوری بعد پولیس، سکیورٹی ، ریسکیو اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچے اور شہداء اور زخمیوں کو نکال کر لیڈی […]

راولپنڈی سے آٹے کی سمگلنگ کو محکمہ فوڈ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی نے ناکام بنا دیا ،بھاری مقدار میں آٹا اور گندم برآمد

راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی سے دوسرے شہروں میں آٹے کی سمگلنگ کو محکمہ فوڈ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی نے ناکام بنا دیا ،بھاری مقدار میں آٹا اور گندم برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کاروائیاں کے دور ان آٹے اور گندم سے لدی 02 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام […]

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور مہنگا ڈیزل، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (نیوزڈیسک)امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کے علاوہ زندگی گزارنے کی لاگت بڑھانا شروع کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان کا مہینہ آنے والا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو خدشہ ہے کہ اگر روپے کی […]