کاروں کی درآمدات میں6 ماہ کےدوران 66 فصد کمی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)کاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں کاروں کے مکمل تیار کردہ یونٹ(سی بی یو ) کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر66فیصد […]
مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر اڑانا سیکھ لیا

دبئی (اے بی این نیوز )پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر چلانا بھی سیکھ لیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنے دبئی کے دورے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جس میں انہیں ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس پوسٹ کے […]
اداکارہ ریشم کا حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستانی اداکارہ ریشم نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کو گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی […]
بہترین اداکاری سے شناخت بنائی ہے، زارا خان

لاہور(اے بی این نیوز)اداکارہ و ماڈل زارا خان نے کہا ہے کہ فنکار کی حقیقت سے قریب تر پرفارمنس ہی اسے نئی شناخت دینے کا سبب بنتی ہے جبکہ اس کے اندر پائی جانے والی صلاحیتیں ہی اسے عروج دلاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ ان کا […]
مریم نواز یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی
لاہو ر(اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی ۔ شیڈول کے مطابق مریم نوازیکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ […]
برکینا فاسو میں مسلح حملے، فوجیوں سمیت 28 افراد ہلاک

اواگادوگو(اے بی این نیوز) برکینا فاسومیں مسلح افراد کے دوالگ الگ حملوں میں فوجیوں اور شہریوں سمیت کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے۔کاسکیڈس کے علاقے کے گورنر کرنل جین چارلس ڈٹ ییناپونو سوم اور فوج کے مطابق اتوار کو مغربی برکینا فاسو کے صوبے کومو میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں کوٹ ڈی […]
آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول کیلئے ریلوے کی رابطہ ایپ متعارف

لاہو ر(اے بی این نیوز) پاکستان ریلوے نے آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنٹ ایپ سروس رابطہ متعارف کروادی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ ایپ متعارف کروانے کا واحد مقصد ریلوے کا فائدہ 100فیصد کرنا ہے، ماضی کے لوگوں پر ملبہ نہیں ڈالنا چاہتا، ریلوے کے اصولوں […]
تاندہ ڈیم واقعہ، بچوں کے ڈیم کی سیر کو جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

کوہاٹ(اے بی این نیوز) ڈیم میں کشتی الٹنے کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیر کے لیے تانڈہ ڈیم جانے والے مدرسے کے بچے قطار بنائے ڈیم کی طرف جارہے ہیں۔ویڈیو میں بچوں کو کشتی میں سوار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور بعد ازاں بچے کشتی میں سوار […]
اسلام آباد کی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، 6 فروری کو سنایا جائے گا
لاہور(اے بی این نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو 6 فروری کو سنایا جائے گا۔ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے اسامہ ستی کیس کے ٹرائل میں حتمی دلائل سنے، کیس میں افتخار احمد، محمد مصطفی، سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار نامزد […]
کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی(اے بی این نیوز)محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ (BF7) کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا ہے، جس کی تصدیق سیکوینسنگ کے بعد کی گئی ہے۔ واضح […]