اہم خبریں

حکومت ہمارے سپورٹرزمیں خوف وہراس پھیلاناچاہتی ہے،عمران خان

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )حکومت ہمارے سپورٹرزمیں خوف وہراس پھیلاناچاہتی ہے۔عمران خان کی پرویزالہٰی کے گھر پرپولیس چھاپے کی مذمت۔۔۔ کہتے ہیں پرویز الہیٰ کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری بھی قابل مذمت ہے۔امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے۔۔۔ہماری حکومت میں شریف خاندان کی گرفتاریاں نیب کارروائی کی وجہ سے ہوئیں۔۔یہ […]

شیخ رشید کاایک روزہ راہداری ریمانڈمنظور

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )شیخ رشید کاایک روزہ راہداری ریمانڈمنظور،مری پولیس کے حوالےکر دیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ کاکل 2 بجے شیخ رشید کودوبارہ پیش کرنے کاحکم،سابق وزیرداخلہ نے کہا سیاسی ہمدردیاں بدلنے پرمجبورکیاجارہاہے۔

الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کیا جائے، صدر ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(اے بی این نیوز   ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال کر دیا۔ خط میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔ […]

پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے ملکی قیادت کو بروقت اور تیز فیصلے کرنا ہوں گے، صدر مملکت

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علم اور جدید مہارتوں کے حصول کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں اخلاقی اقدار اور ہمدردی کے جذبات کو بھی پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے ملکی قیادت کو بروقت اور تیز فیصلے کرنا ہوں گے۔ان خیالات […]

باصلاحیت پاکستانی نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں اپنے تئیں روزگار کما رہے ہیں جبکہ متعلقہ اتھارٹی غیر فعال ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(اے بی این نیوز  )وزیراعظم محمدشہبازشریف نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی کارکردگی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کو فعال کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے بدھ کو جاری […]

وزیراعظم شہباز شریف نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو معاونین خصوصی مقرر کر دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 5 اراکین قومی اسمبلی کو معاونین خصوصی مقرر کر دیا ہے، ان کی تقرری اعزازی تصور ہوگی۔بدھ کو کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اراکین قومی اسمبلی محمد اجمل خان، شائستہ پرویز ملک، محمد حامد حمید، قیصر احمد […]

اسلامو فوبیا کا دوبارہ سر اٹھانا نسل پرستی کی ایک نئی ابھرتی ہوئی شکل ہے،منیر اکرم

اقوام متحدہ( اے بی این نیوز   )پاکستان نے انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ورچوئل تقریب میں دنیا کے بعض ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیزی کو اجاگر کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مصر ، متحدہ عرب امارات اور […]

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے16کیس رپورٹ ،10مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے16کیس رپورٹ ہوئے اور 10مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بدھ کوقومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار700کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، […]

حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنارہی ہے،عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(اے بی این نیوز  )وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنارہی ہے، پولی کلینک ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 128 سلائس سی ٹی سکین نصب کر دی گئی ہے۔ بدھ کووزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ […]

آئی ایم ایف کےکہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں: بلاول

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اداروں اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہےکہ سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں۔کراچی میں ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت ہمارے لیے قیامت سے […]