کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب ،10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا،10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔ جس میں گلگت […]
آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل ،170 ارب روپےکے ٹیکس لگانے ہوں گے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا موجودہ حکومت اس پر عمل کررہی ہے ،آئی ایم ایف سے ہر معاملے پر اتفاق ہوگیا،وزیراعظم شہبازشریف نے یقین دہانی بھی کرادی ہے ،پیر کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوگی ۔آج […]
پنجاب حکومت کی کارکردگی،سڑک پر 25 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کی کارکردگی،سڑک پر 25 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،گاڑی گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مین بلیوارڈ روڈ پر 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گاڑی اندر جاگری، گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہر […]
آٹھویں کثیرالقومی بحری امن مشق 2023 کا آغاز کردیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیرالقومی بحری امن مشق 2023 کا آغاز ہوگیا، امن مشق میں 50 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے زیراہتمام 8 ویں کثیر القومی بحری امن مشقوں میں 50 سے زائد ممالک کے نمائندگان بحری اثاثوں ، مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ […]
واشنگٹن، امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں ، امریکی کمپنیوں سے کاروبار نہیں کرسکیں گی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں ، ایران کی پیٹروکیمیکل کمپنیاں،امریکی کمپنیوں سے کاروبار نہیں کرسکیں گی۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 6 پیٹرو کیمیکل کمپنیوں اور ان کی ذیلی کمپنیوں پر پابندیاں لگادی ہے ۔ یہ پابندیاں اس الزام میں لگائی گئی ہیں کہ وہ امریکی پابندیوں کیخلاف ایشیا […]
نئے پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ،پاسپورٹ دفاتر میں رش لگ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) نئے پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا ،تردید کے باوجود بھی پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا غیر معمولی رش ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے چھٹی کے روز ہفتہ 11 فروری سے ملک بھر میں مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ بنانے کی […]
24 گھنٹوں میں 21 افراد کورونا سے متاثر ،10کی حالت تشویشناک ہے،این آئی ایچ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،10کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 526 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 21 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ […]
ن لیگ کے سابق ایم این اے اور کارکنوں کا تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول
اسلام آ باد (نیوزڈیسک)ملتان میں گزشتہ روز الیکشن کمیشن آفس میں جھگڑے کے الزام میں گرفتار ن لیگ کے سابق ایم این اے اور کارکنوں کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا جس کی وڈیو سامنے آگئی ہے۔ملزمان کو حوالات کے بجائے ایس ایچ او کے کمرے میں بٹھایا گیا، ساری رات ملاقاتوں […]
کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
اسلام آ باد (نیوزڈیسک)موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، جمعے تک کراچی میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے خشک موسم میں کمی آئی، فضائی معیار بھی بہتر ہوا ہے۔موسمیاتی […]
محکمہ تعلیم سندھ کی پہلی سے تیسری کلاس کے بچوں کو بغیر امتحان آگے بڑھانے کی ہدایت

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)سندھ میں پہلی سے تیسری کلاس کے بچوں کے مزے آگئے، محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو پہلی سے تیسری کلاس کے بچوں کو امتحان کے بغیر آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چوتھی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحان عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے […]