اہم خبریں

امریکی ریاست مسی سپی میں شدید فائرنگ، 6افراد ہلاک

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی ریاست مسی سپیمیں فائرنگ کاخوفناک واقعہ پیش آیا جس میں 6افراد ہلاک ہوگئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیٹ کاؤنٹی کے آرکا بٹلا علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔اس سے قبل مسلح شخص نے قریبی گھر میں داخل ہوکر ایک […]

ملک بھر میں شب معراج آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) شب معراج آج شب ِہفتہ 18 فروری کوملک بھر میں انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی، خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائے گا،علما کرام مساجد میں واقعہ معراج کی فضیلت بیان کریں گے ، مرد ،خواتین، بچے گھروں اور مساجد میں شب بیداری کرینگے ۔ ۔ستائیس رجب کی شب حضرت محمد […]

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نیڈ پرائس

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں ہے، اسے رکنا چاہیے ، کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان امریکی […]

تمام ریلوے اسٹیشنز ، پلیٹ فارمز اور ٹرینوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی (نیوزڈیسک)ریلوے پولیس نے تمام ریلوے اسٹیشنز، پلیٹ فارمز اور ٹرینوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی ریلوے کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈویژنز کے ایس پیز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں کی […]

بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ،ڈیوڈ وارنرآئوٹ ،میتھیو رینش ٹیم میں شامل

سڈنی (نیوزڈیسک)بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ،آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کنکشن (concussion) کا شکار ہونے کے باعث بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میتھیو رینشا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے میتھیو رینشا کی منظوری دوسرے روز […]

ڈکیت گھر سے 7لاکھ روپے لے اُڑے ، شیخ رشید کا سیاست سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے موبائل فونزکے پاس ورڈ مانگ رہے تھے، وہ بھی بتا دیئے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چوہدری کو رکھاگیا، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا […]

کراچی پولیس آفس حملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ہونیوالوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید 2 پولیس، ایک رینجر […]

اب تک 500 ٹن سے زائد کا امدادی سامان ترکیہ بھیج چکے ہیں، شہبازشریف

انقرہ(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں اس تباہ کن جانی و مالی نقصان پربے حد افسوس ہے،تیس ہزار سے زائد ترک سانخے میں جاں بحق ہوئے ہیں ،اپنی حکومت اور پاکستانی عوا م کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، اب تک 500 ٹن […]

کراچی، پرانا گولیمار میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقع شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار میں شاہ نواز چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے کے باعث پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد […]

ترکیہ سےسیلاب متاثرین کیلئے آنیوالی امداد واپس ترکی بھیجنے کا انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ترکیہ زلزلہ متاثرین کو بجھوائی گئی امداد کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آگیا ۔ نجی ٹی وی کے معروف اینکر نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی گئی امداد وہی واپس بھجوائی گئی جو ترکی نے ہمیں سیلاب زدہ […]