اہم خبریں

ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، خواجہ آصف

�سیالکوٹ(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔سیالکوٹ میں نجی کالج میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل دہشتگردوں کو اپنی سر زمین پرلاکربسایا گیا، کس نے ایسے کھیل کھیلے کہ دہشتگردی ہمارا مقدر بن گئی، […]

آرڈیننس فیکٹری کی زمین کا تنازع 33 سال بعد حل، متاثرین کو مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آرڈیننس فیکٹری توسیعی منصوبے پر زمین تنازعہ کیس 33 سال بعد حل ہوگیا، سپریم کورٹ نے آرڈیننس فیکٹری منصوبے کے متاثرین کو زمین کی مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے حکومت اور وزارت دفاع کی کم قیمت پر زمین کی خریداری کی اپیلیں مسترد کردیں۔آرڈیننس فیکٹری توسیعی منصوبے پر زمین تنازعہ […]

دہشتگردوں کے علاج کا الزام،سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم، انیس قائمخانی اور قادر پٹیل کو کلین چٹ دیدی

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے دہشت گردی کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین، انیس قائم خانی، قادر پٹیل سمیت دیگر کو کلین چٹ دے دی، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 494 کے تحت مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دہشت گردوں کے علاج و معالجے […]

دہشتگردی کی اچانک لہر انٹیلی جنس اور حکومت کی ناکامی کو ظاہرکرتی ہے، عمران خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کی دہشتگردی کے خلاف واضح و فعال حکمتِ عملی کا فقدان کو ظاہر کرتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ […]

پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا ہوچکا ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوزڈیسک) سیالکوٹ میں نجی کالج میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل دہشتگردوں کو اپنی سر زمین پرلاکربسایا گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔، اس نے ایسے کھیل کھیلے کہ دہشتگردی ہمارا مقدر بن […]

شہبازشریف کا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلفونک رابطہ، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست

کراچی (نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ ، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کردی۔ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اور پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے، ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لیے موزوں ہونا […]

پی ایس ایل ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، میچز شیڈول کیمطابق ہونگے،مراد علی شاہ

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز معمول کے مطابق کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سپر لیگ […]

پاکستان 2009 کا ورلڈ کپ 1992 میں جیتا،شعیب اخترشو میں ندا یاسر کا دلچسپ جواب، شدید تنقید کا سامنا

کراچی(نیوز ڈیسک) شعیب اختر کے شو میں ندایاسر کا دلچسپ جواب،پاکستان نے 2009 کا ورلڈ کپ 1992 میں جیتا،صارفین نے خوب تنقید کی اور میمز بنائیں، یاسر حسین بھی پیچھے نہ رہے کہا ندا کو سی ایس ایس کا امتحان دینا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کے شو میں پاکستان کی دو معروف مارننگ […]

پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، ٹارگٹ اسٹیبلشمنٹ ہے ، نجم سیٹھی نے واضح کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کو کوئی خطرہ نہیں، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کہا ہےکہ وہ صرف اسٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرےگی۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ […]

ن لیگ میرا گھر ، نیب ختم کئے بغیر ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

کراچی(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب کرپٹ ادارہ ہے اسے ختم کئے بغیر حکومت نہ ہی ملک چل سکتا ہے۔ مرکزی رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے، نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، اس ادارے کو ختم کریں […]