حکومت کا لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 17سے بڑھا کر 25فیصد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) باہر سے درآمد ہونے والی لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جارہا ہے جس کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔منی بجٹ میں لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی منظوری طلب کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق سینکڑوں […]
الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز )صدر علوی “آ بیل مجھے مار” والے کام نہ کریں، آئینی حد میں رہیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا صدر مملکت کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں، الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں۔ صدر […]
کراچی،ڈکیتی کے دوران سرکاری اہلکار کا قتل، ملزم ایک ماہ بعد گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں سرکاری اہلکار کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں سرکاری اہلکار کو ڈکیتی کے دوران شہید کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا […]
جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حق وسچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے کسی صورت جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جب بھی بلایا ہمیشہ پیش ہوا،سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور […]
واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی مشکل آسان کردی

سانس فرانسسکو(نیوزڈیسک)پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ’’پکچر ٹو پکچر‘‘ فیچر جلد متعارف کرا دیا، جس کے تحت وہ ویڈیو کال کے دوران بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر اینڈرائیڈ پر تو دستیاب تھا تاہم آئی او ایس صارفین اس […]
وزیراعلیٰ بلوچستان نے 34ویں قومی گیمز کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی

کراچی(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان نے 34 ویں قومی گیمز کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ منظوری محکمہ کھیل کی جانب سے ارسال کر دہ سمری پر دی جس کے تحت گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 400 ملین روپے جاری کیے جائیں گے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے […]
لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ،پیر کو جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ،سماعت سے قبل خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ رش کم کروائیں، عمران خان پیش ہوجاتے ہیں، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو […]
پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) قومی اسمبلی سے استعفے دینے والی پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمود باقی مولوی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔محمود باقی مولوی کراچی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف […]
صدر علوی کی اتنی اوقات ہی نہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر علوی کی اتنی اوقات ہی نہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں۔خواجہ آصف نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صدر […]
انڈیا اور پاکستان کے درمیان نفرت ہماری ثقافت کیلئے تباہی ہے، جاوید اختر

لاہور(نیوزڈیسک) بھارت کے مشہور فلم رائٹر، نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان نفرت اور مقابلہ ہمارے کلچر اور زبان کو تباہ کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں منعقدہ ساتویں فیض فیسٹیول میں ایک سیشن کے دوران کیا ہے۔جاوید اختر کا […]