برطانوی عدالت نے شمیمہ بیگم کی شہریت منسوخ کرنے کی توثیق کر دی

لندن(اے بی این نیوز)نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شامل ہونے کے لیے شام جانے والی نوجوان خاتون شمیمہ بیگم کی حکومت کی جانب سے اپنی برطانوی شہریت کی منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی ہے جس کے بعد انھیں ملک واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اس سے قبل، […]
واشنگٹن کا پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کا ارادہ نہیں،برطانوی میڈیا

لندن(اے بی این نیوز) امریکی انتظامیہ برطانیہ پر سفارتی دبائو ڈال رہی ہے تاکہ اسے باضابطہ طور پر ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے روکا جا سکے، برطانوی میڈیاکے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کی حمایت کی ہے،برطانوی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس […]
فلپائن میں چھوٹا طیارہ آتش فشاں پہاڑ پر جا گرا، 4افراد ہلاک

منیلا(اے بی این نیوز)فلپائن میں سیسنا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار 4افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ فلپائن میں میون کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں طیارہ ایک آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک گرا جس کے نتیجے میں دو آسٹریلوی اور دو فلپائنی شہری ہلاک ہوگئے،فلپائنی […]
بھارت میں کورونا کے خوف سے بیٹے کے ساتھ 3سال تک گھرمیں قید رہنے والی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا

نئی دہلی(اے بی این نیوز)بھارت میں کورونا کے خوف سے بیٹے کے ساتھ 3سال تک گھرمیں قید رہنے والی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا،بھارتی پولیس حکام کے مطابق33سالہ خاتون نے خود کو اور اپنے بیٹے کو فلیٹ میں اس لیے قید کرلیا تھا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ان کا بیٹا باہر نکلا تو کورونا […]
کراچی کے نجی اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت، بچہ جاں بحق

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن چورنگی پر قائم نجی اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر بچے کو اسپتال لائے، بچہ انجیکشن لگنے سے دم توڑ گیا۔اہلخانہ کے مطابق بچے کو اسپتال حکام نے ڈرپ لگائی جس کے بعد اس کی حالت […]
میسی ورلڈکپ 2026 کھیلنے کا فیصلہ خود کریں گے،ارجنٹائن کوچ
بیونس آئرس(نیوزڈیسک) قطر میں ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والی ٹیم کے کوچ لیونل اسکالونی نے شائقین کو یقین دلایا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ میسی خود کریں گے۔ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے بتایا کہ اگلے ورلڈکپ میں شرکت کرنا میسی کا فیصلہ ہوگا، اگر انکی فٹنس برقرار […]
روس کا یوکرائن کیساتھ جنگ جاری رکھنے،امریکاسے جوہری معاہدہ معطل کرنیکا اعلان

ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین سے جنگ جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کو معطل کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے خطاب میں جنگ کو جاری رکھنے کے […]
چیئرمین آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد نیب میں اکھاڑ پچھاڑ شروع

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد نیب میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد نیب میں تبدیلیاں شروع کردی گئی ہیں اور ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے ڈی جی نیب لاہور علی […]
پنجاب کے نئے ڈویژن، ضلع، 7 تحصیلوں کی معطلی پر عمل درآمد روک دیا گیا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے نئے ڈویژن، ضلع اور سات تحصیلوں کے نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کے نگران حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری اخلاق حیدر چٹھہ، مبین قاضی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں نئے […]
آڈیو لیکس، تمام بار کونسلز کا جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آڈیو لیکس کے معاملے میں تمام بار کونسلز نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آڈیو لیکس کے معاملے میں پاکستان بار کونسل کی زیر قیادت بار کونسلز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضاپاشا نے پریس کانفرنس کی۔حسن […]