اہم خبریں

ڈیوٹی بڑھنے سے سگریٹ کی اسمگلنگ میں اضافے کا امکان

کراچی(نیوزڈیسک)ڈیوٹی عائد کیے جانے سے سگریٹ کی اسمگلنگ میں اضافے کا امکان بڑھ گیا، سگریٹ کمپنیوں نے اس کی قانونی فروخت کم ہونے اور غیرقانونی بڑھنے کے خدشے کا اظہار کر دیا اورکہاکہ اس سے حکومتی آمدنی مزید کم ہوگی نہ کہ بڑھے گی ۔تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی […]

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تین مارچ بروز جمعہ کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے […]

پی ایس ایل8،فرنچائز مالکان نے میچز کراچی منتقلی کا اختیار نجم سیٹھی کو دیدیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا اختیار مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو دیدیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن میٹنگ جاری ہے جس کے بعد حتمی […]

دنیا کے سب سے بڑے اور بھاری بھرکم سورج مکھی کے پھول نے عالمی ریکارڈ بنادیا

سڈنی(نیوزڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے اور بھار ی بھرکم سورج مکھی کے پھول نے عالمی ریکارڈ اپنا نام کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ساؤتھ ویلز کے قصبے کیمبران سے تعلق رکھنے والے کیون فورٹی نامی شخص نے دنیا کے سب سے بڑے سورج مکھی کے پھول کو اگایا، کیون فورٹی […]

دوران حمل اور زچگی کے دوران ہر 2 منٹ میں ایک خاتون ہلاک ہورہی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں ہر 2 منٹ میں ایک خاتون حمل یا زچگی کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ہلاک ہو جاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 20 برس کے دوران حاملہ خواتین کی اموات کی شرح میں ایک […]

شام ،استبول بم دھماکے کا ماسٹرمائنڈ ترک انٹیلیجنس آپریشن میں مارا گیا

انقرہ(نیوزڈیسک) شام میں ترک انٹیلی جنس اداروں کے آپریشن میں استنبول بم دھماکے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ حلیل مینسی مارا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق گزشتہ برس استنبول کے استقلال ایونیو میں ہونے والے بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ 22 فروری کو شام کے قصبے قمشلی میں ہونے والے ترک انٹیلی جنس کارروائی میں مارا گیا۔یاد […]

جیل بھرو تحریک، زلفی بخاری اور فیاض چوہان نے گرفتاری دے دی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور فیاض چوہان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور دیگر راولپنڈی کے کمیٹی چوک پہنچے۔پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کے […]

شہزادہ ہیری کا میڈیا کیخلاف میگھن مارکل کا ساتھ دینے سے گریز

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری شادی سے قبل میڈیا کے میگھن مارکل کے ساتھ نامناسب رویّے پر میڈیا کے خلاف مقدمہ کرنا چاہتے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’’اسپیئر‘‘میں یہ انکشاف کیا کہ میں اپنے وکیل کو بار بارکہتا رہا کے میڈیا […]

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری میڈیا بریفنگ کے دوران بڑی غلطی کر بیٹھیں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر میڈیا بریفنگ کے دوران بڑی غلطی کر بیٹھیں۔غیرملکی میڈیا کےمطابق کیرین جین پیئر کی پریس بریفنگ کے دوران زبان پھسل گئی اور انہوں نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کو امریکا کا موجودہ صدر بنادیا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کی یہ غلطی لائیو ٹی […]

امریکا،دولہا دلہن استقبالیہ کی تقریب والے دن لفٹ میں پھنس گئے

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا میں دولہا دلہن شادی کے بعد اپنے استقبالیہ کی تقریب والے دن لفٹ میں پھنس گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا دولہا دلہن وکٹوریہ اور پانو کے استقبالیہ کی تقریب ہوٹل کی 16 ویں منزل پر رکھی گئی تھی۔ وکٹوریہ اور پانو کے گراؤنڈ فلور سے لفٹ […]