انتخابی تاریخ ازخود نوٹس: فل کورٹ بنایا جائے جس میں جسٹس اعجاز، مظاہر نقوی نہ ہوں، حکومت

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)وفاقی حکومت میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات سےمتعلق ازخودنوٹس میں فل کورٹ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست فاروق ایچ نائیک،کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی […]
لاہور سے مغوی 60 سالہ تصور حسین کی درد ناک ویڈیوز اہلخانہ کو موصول

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور سے اغوا ہونے والے 60 سالہ تصور حسین کی درد ناک ویڈیوزنجی ٹی وی کو موصول ہوگئیں جس میں انہیں زنجیروں میں جکڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے اغوا ہونے والے 60 سالہ تصور حسین کی درد ناک ویڈیوزنجی ٹی وی کو موصول ہوگئیں جس میں انہیں زنجیروں […]
راولپنڈی، ٹول پلازہ پر فائرنگ سے حساس ادارے کے تین اہلکار زخمی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کی حدود میں موٹروے ٹول پلازہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں حساس ادارے کے تین اہلکار گولیاں اور ایک گرنے کے باعث زخمی ہوگئے۔حساس ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ لاہور سے اسلام آباد آنے والی گاڑی میں سوار افراد نے کی اور بیریئر توڑ کر ایک […]
پنجاب میں پتنگ بازی روکنے کا اقدام،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

لاہور (نیوزڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی کو روکنے کیلئے صوبے بھر میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پتنگ بازی کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر میں 30 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے […]
اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میںگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے نتیجے میں موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ہفتہ کی شب اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، شانگلہ اور ہری پور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بعض علاقوں جن […]
علیمہ خان کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات

ہیوسٹن (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی سے ملاقات کی ہے۔علیمہ خان کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے غیر رسمی ملاقات ہیوسٹن میں ہوئی، جس میں پاکستانی امریکن ری پبلکن جاوید انور، پی ٹی آئی امریکا کے […]
بارکھان واقعہ،کوہلو سے بازیاب 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کی تصدیق

کوئٹہ (نیوزڈیسک)کوہلو میں آپریشن کے بعد بازیاب کرائی گئی شہری خان محمد مری کی 17 سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کی ڈاکٹرز نے تصدیق کردی۔ڈاکٹر عائشہ نے کہاہے کہ لڑکی کے پاؤں پر سیگریٹ سے جلنے کے نشانات بھی ہیں۔کوہلو میں خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد پولیس آپریشن میں ایک شہری […]
میری جے آئی ٹی کی پوری فرانزک ختم کردی گئی ہے، عمران خان
لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر مافیا کا پورا اٹیک ہے ، مافیا ججز کی ٹیپیس بناتا ہے۔ ہفتہ کوویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری جے آئی ٹی کی پوری فرانزک ختم کردی گئی ہے۔عمران خان نے کہا […]
سگریٹ نوشی کے باعث ڈونگہ گلی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

ابیٹ آباد (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ڈونگہ گلی کی جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ جنگلات کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق آگ سیاحوں کی جانب سے متاثرہ جگہ پر سگریٹ نوشی سے لگی، […]
پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ یوٹیوبر شہری کی درخواست پر تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز کمیٹی چوک میں ویڈیو بنانے کے دوران سیمابیہ طاہر کے ساتھیوں نے تشدد کیا۔ایف آئی آر کے مطابق […]