اہم خبریں

بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے” سکول آن ویلز “کا منصوبہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل […]

نظام کو آئین کے تحت مفلوج کرنے کی اجازت نہیںالیکشن ناگزیر ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نظام کو آئین کے تحت مفلوج کرنے کی اجازت نہیں۔ انتخابات کروانا لازم ہے۔سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبر […]

جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور یحیٰی آفریدی کا مقدمات کی سماعت سے انکار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس یحیٰی خان آفریدی نے چیف جسٹس کی جانب سے اچانک بینچز کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آج مقدمات کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔قبل ازیں دونوں ججز نے منگل کو کیس جج کے نوٹس میں لائے بغیر کیس ایک سے دوسرے بینچ میں […]

کے الیکٹرک کا صارفین کو ایک اور جھٹکا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی والوں کے لئے بری خبر ہے، کے الیکٹرک صارفین کیلئے فیول پرائس کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک […]

عمران خان کی سیشن کورٹ میں دائرضمانت کی درخواست واپس، ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) توشہ خانہ فیصلے کیخلاف احتجاج ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر درج مقدمے میں بڑی پیشرفت آگئی۔عمران خان نے سیشن کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔ عمران خان نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواست […]

بچیوں کی کم عمرشادیاں، برطانوی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی حکومت نے میرج اینڈ سول پارٹنرشپ قانون (شادی کی کم از کم عمر) 2022 کیمطابق کم عمربچوںکی شادی غیر قانونی قرار دیدی ۔انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کی شادی پر پابندی کا ایک نیا قانون نافذ کردیا گیا جسے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں نے اپنی فتح قرار دیا ۔ اس […]

اسلام آباد،طلباء تنظیموں میں تصادم،قائداعظم یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند،سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم ، یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ،،انتظامیہ نے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبا و طالبات کو ہاسٹل فوری طور پر خالی کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں جھگڑا مین ہٹس […]

سی ای او ٹوئٹر ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

نیویارک(نیوزڈیسک)ٹوئٹر اور امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے مسک کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ایلون مسک امیر ترین افراد کی فہرست میں 2 ماہ تک دوسرے نمبر پر رہے جب کہ […]

سعودی عرب میں معروف کاروباری شخصیت شہزاد خان کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے علاقے الشمیسی الامام ترکی الفیصل میں اپنے نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا

ریاض ( ) سعودی عرب میں معروف کاروباری شخصیت شہزاد خان کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے علاقے الشمیسی الامام ترکی الفیصل میں اپنے نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد تھے جنھوں نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے […]

وفاقی وزرا نے غیرملکی دوروں پر ساڑھے 6 کروڑ روپے اُڑادیئے ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک سال کے دوران وفاقی وزرا کے غیر ملکی دوروں پر 6کروڑ 52 لاکھ روپے اخراجات آئے ۔پیر کو وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کے رکن اسمبلی غوث بخش مہر کے اس سوال پر کہ ایک سال کے دوران وزرا کےغیر ملکی دوروں پر کتنے اخراجات آئے ہیں تو حکومت کی جانب سے […]