چین نے روس کو ہتھیاردیئے توبرے نتائج برآمد ہونگے، جرمنی کا انتباہ جاری

جرمن (نیوزڈیسک)جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ’نیٹو اتحاد نہیں چاہتا کہ ہتھیاروں کی ترسیل نہیں ہونی چاہیے اور چینی حکومت نے کہا کہ وہ کوئی ہتھیار فراہم نہیں کرے گی۔جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ماسکو کی جنگ کے لیے اگر چین نے روس کو ہتھیار بھیجے تو اس کے […]
اسرائیل بحران کا شکار، درجنوں اسرائیلی پائلٹوں کا فوجی تربیت سے انکار

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیل میں سیاسی بحران مزید پیچیدہ ہوگیا، درجنوں ریزرو فوجیوں نے حکومتی عدالتی اصلاحات کے پروگرام کے خلاف احتجاجا ً تربیت میں شامل ہونے انکار کردیا،اسرائیلی فضائیہ نے جنگ کے وقت ہمیشہ ریزرو فوجیوں پر انحصار کیا ہے ۔ عملے کے جن افراد کی سروس کی زندگی ختم ہو چکی ہے انہیں اپنی […]
نیند میں موت، دو دن تک بیٹا ماں کو سویا ہوا سمجھتا رہا

کرناٹکا(نیوزڈیسک)ریاست کرناٹکا میں ایک خاتون کی موت پر اس کا 11 سالہ بچہ 2 روز تک اسے سویا ہوا سمجھتا رہا۔ بنگلورو کے علاقے آر ٹی نگر میں 45 سالہ انما (Annamma) اپنے11 سال کے بچے کے ساتھ رہتی تھی۔خاتون کا شوہزبھی ایک سال پہلے انتقال کرگیا تھا، جس کے بعد انما نے گھریلو ملازمتیں […]
یونان: متعدد ڈکیتیوں ، قتل میں ملوث پانچ رکنی پاکستانی گروہ گرفتار
ایتھنز(نیوزڈیسک)یونان میں لاتعداد ڈکیتیوں سمیت قتل کی وارداتوں میں ملوث پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتارملزمان ایک یونانی اور پاکستانی کے قتل میں بھی ملوث ۔گزشتہ ماہ پانچ فروری کو قتل کئے جانے والے 50 سالہ پاکستانی محمد امجد اقبال کے قاتلوں کو یونانی پولیس نے گرفتار کرلیا۔یونانی پولیس نے سی سی ٹی وی کی […]
امریکی طیارے میں آگ لگ گئی ، ہوانا میں ہنگامی لینڈنگ
ہوانا (نیوزڈیسک)ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن کا ایک طیارہ جو ہوانا سے امریکی شہر فورٹ لاڈرڈیل جا رہا تھا اتوار کو کیوبا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ طیارے کو اس وقت اتارا گیا جب پرندے سے ٹکرانے کے بعد انجن میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔فلوریڈا میں مقیم NBC6 نیوز […]
ورک ویزا سکینڈل ، بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانے کے دو ملازمین گرفتار، 11دیگر افراد کی انکوائری شروع
جدہ(نیوزڈیسک) ڈھاکہ میں واقع سعودی سفارتخانہ کے 2 ملازمین کو مملکت میں ورک ویزا جاری کرنے کے بڑے سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اسکینڈل میں 11 دیگر افراد بھی شامل ہیں۔سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی ’’نزاہہ‘‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانہ کے قونصلر سیکشن کے […]
پاکستان کو سعودی عرب اور ورلڈ بینک سے اضافی قرضوں کی ضرورت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے اسٹاف سطح پر معاہدے کے لیے سعودی عرب سے اضافی دو ا رب ڈالرز ورلڈ بینک اور اے آئی آئی بی سے 95؍ کروڑ ڈالرز کے قرضوں کی ضرورت ہے۔اتوار کو یہاں اعلیٰ سرکاری حکام نے اس حوالے سے مختصر جواب میں مثبت توقعات کا اظہار […]
امریکی بندرگاہوں میں چینی جاسوسی نیٹ ورک نے امریکہ کی نیندیں حرام کردیں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی حکام نے تشویش کا اظہار کیا کہ امریکی بندرگاہوں پر کام کرنے والی چینی ساختہ دیو ہیکل کرینیں بیجنگ کیلئے ایک ممکنہ جاسوسی ٹول بن سکتی ہیں۔ یہ کرینیں ایسے ٹول بن سکتی ہیں جو نظروں سے پوشیدہ ر ہیں گی۔ یاد رہے امریکی بندرگاہوں پر چینی فوج کے زیر استعمال کرینیں بھی […]
گرمی کی آمد، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
لاہور (نیوز ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم راولاکوٹ، پاراچنار، دیر اور گلگت بلتستان […]
لیجنڈ اداکار قوی خان انتقال کر گئے، وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

لاہور (نیوزڈیسک) معروف پاکستانی اداکار محمد قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اداکار قوی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سےکینیڈا میں ہی مقیم تھے، قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ٹی وی، تھیٹرز، فلموں اور ریڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکار […]