اہم خبریں

ورلڈ بینک نے ملک میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی ازسر نو تعمیر کی تجویز دیدی

کراچی( اے بی این نیوز    )ورلڈ بینک حکام نے ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ازسر نو تعمیر شروع کرنے کی تجویز دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈبینک کے ڈائریکٹر جنوبی ایشیا جان اے روم کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر ورلڈبینک وفد نے کہا کہ پاکستان میں موسمی تبدیلیوں کے […]

سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر سے ایک کروڑ کی رقم برآمد کر لی گئی

لاہور(اے بی این نیوز     ) اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر سے ایک کروڑ روپے کی رقم برآمد کر لی۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق رقم محمد خان بھٹی کے گھر کے مختلف درازوں اور الماریوں میں چھپائی گئی تھی، یہ رقم مختلف منصوبوں کے […]

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 مارچ کی بجائے 10 اپریل کو ہو گا

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 مارچ کی بجائے 10 اپریل کو صبح 11 بجے منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے […]

عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع

لاہور( اے بی این نیوز   ) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں 20 مارچ تک توسیع کر دی۔عدالت نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع […]

مریم نواز کیخلاف ٹوئٹ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے فواد چودھری کو طلب کر لیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز        ) ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو نوٹس جاری کر دیا۔سائبر کرائم میں فواد چودھری کے خلاف اسلام آباد کے رہائشی محمد ہارون نے درخواست دی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چودھری […]

وزیراعظماور وزیرداخلہ سے جان کا خطرہ،سپریم کورٹ سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں، عمران

لاہور:(اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ ان کی جان کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ہی خطرہ ہے اس لیے سپریم کورٹ سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں کیونکہ انہیں حکومت پر اعتبار نہیں۔ اب جب ہم اپنی انتخابی مہم چلانا چاہ رہے ہیں تو وہ بھی […]

خاتون جج کودھمکی دینے کا کیس: عمران خان نے بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )خاتون جج زیبا چودھری کودھمکی دینے کے کیس عمران خان کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست دائرکردی گئی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چودھری کودھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کے وکلا کی جانب سے […]

پنجاب اسمبلی انتخابات،ن لیگ کا تمام نشستوں سے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز     )مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں تمام نشستوں سے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف آرگنائزر مریم نواز نے صوبے بھر کے امیدواروں کے چناؤ […]

خاتون جج کو دھمکی کا کیس: اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی ریلی میں موجود

لاہور(نیوزڈیسک) خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے پھر لاہو رپہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ […]

صدر مملکت ڈاکٹرکی ہواوے کے عالمی آئی سی ٹی کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے بھاگ چند میگھوار کو مبارکباد

اسلام آباد(اے بی این نیوز        )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہواوے کے عالمی آئی سی ٹی کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے بھاگ چند میگھوار کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھاگ چند میگھوار پاکستانی نوجوانوں کےلئے مثال ہیں […]