کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ
میر پور(اے بی این نیوز )وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔پاکستان اور کشمیر جغرافیائی اور خونی رشتوں میں اس طرح بندھے ہیں کہ انھیں کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے۔ “میرا کشمیر کے ساتھ […]
نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(اے بی این نیوز ) لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔نان […]
سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا ،صدرمملکت

سکھر(اے بی این نیوز )صدر مملكت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا، انصاف کرنا بہت بڑی نیکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انهوں نے سکھر میں وفاقی محتسب انشورنس ریجنل آفس سکھر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے […]
مہر ارشاد احمد خان سیال کاچوک سرور شہید میں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بے نظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا افتتاح

مظفرگڑھ(اے بی این نیوز )وفاقی وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ مہر ارشاد احمد خان سیال نے چوک سرور شہید میں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بے نظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔ وفاقی وزیر مملکت نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 11 […]
حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے اورانہیں بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، شزہ فاطمہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز اسلام آباد میں نیکسٹ جنریشن رپورٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نیکسٹ جنریشن رپورٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحیح سمت دینا اور نوجوانوں کو با اختیار بنا کر […]
امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس مائیک لیون کا عمران خان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پرگفتگو

لاہور(اے بی این نیوز ) امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ مائیک لیون سے عمران خان نے سکیورٹی سے متعلق درپیش صورت حال پر بھی گفتگو کی۔کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں […]
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا چیف جسٹس سے قتل کی مبینہ سازش کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے نام ایک اور خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے قتل کی مبینہ سازش اور بربریت کے واقعات کی جامع تحقیقات کی استدعا کی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد […]
عمران خان سکیورٹی خدشات کا بہانا بنا کر ریلیف مانگ رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کیا عمرا ن خا ن کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟، شیری رحمان کا ٹو یٹ کہتی ہیں ریلیوں اور جلسوں میں ان کی جان کوئی خطرہ نہیں،عمران خان سکیورٹی خدشات کا بہانا بنا کر ریلیف مانگ رہے ہیں،، قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت […]
انتخابات میں کامیاب ہوا تو قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کرونگا،عمران خان

لاہور(اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کروں گا۔عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ توشہ خانہ کیس میں وہ بری ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا […]
سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر 3 درخواستوں کی فوری طور پر کارروائی کی جائے ، عطا تارڑ
اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیر اعظم کے معاون داخلہ و قانونی امور خصوصی عطا تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر 3 درخواستوں کی فوری طور پر کارروائی کی جائے، محمد خان بھٹی کی حالیہ وڈیو نے ثابت کر دیا کہ اس سے قبل جو آڈیو لیک ہوئی تھی وہ اصل […]