اہم خبریں

سعودی عرب میں اب تک 13 لاکھ 40 ہزار عازمین حج کی آمد

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے کہاہے کہ سعودی عرب میں 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین حج بری، بحری اور فضائی دوریوں کو عبور کرتے ہوئے مملکت پہنچ گئے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ائیرپورٹس پر آنے والے […]

القاعدہ افغانستان میں اپنے اڈے دوبارہ بنا رہی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ داعش خراسان افغانستان میں پھیل رہی ہے اور اس کے جنگجوؤں کی تعداد 6,000 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ القاعدہ خاموشی سے افغانستان میں تربیتی کیمپوں کی تعمیر نو کر رہی ہے۔ طالبان القاعدہ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں۔ القاعدہ کو افغانستان میں طالبان کی […]

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت، سعودی عرب کی مذمت

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی مذمت کی ہے۔یاد رہے جنین شہر پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں اسرائیل کی قابض افواج کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں […]

بھارتی شہری شہاب حج کرنے بذریعہ پاکستان پیدل مکہ پہنچ گئے

مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)بھارت کا ایک شہری ساڑھے 8 ہزار کلومیٹر طویل سفر پیدل طے کر کے حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بھارتی شہری شہاب الدین نے فریضہ حج کی ادائی کے لیے 8 ہزار 640 کلومیٹر کا پیدل سفر کیا ہے، جس میں وہ کئی موسمی حالات اور ملکوں سے گذرے۔بھارت […]

آئین 5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین 5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، حکومت اس سے آگے بڑھ کر زندگی بھر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے […]

قومی سطح پر عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے،انجینئر امیر مقام

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی، عوامی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام نے بدھ کو میڈیا میں صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا عوام میں قومی سطح پر آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ہے۔نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوسری ایک […]

سعودی عرب میں تارکین وطن کی توہین کے مرتکب افراد کی فوری گرفتاری کا حکم

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں غیرملکی شہریوں کی مبینہ توہین کے مرتکب دو افراد کوفوری طورپر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ پارلیمانی مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے سوشل میڈیامانیٹرنگ کے دوران […]

این ڈی ایم اے نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔ موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے جبکہ شدید گرمی کی لہر برفانی علاقوں میں […]

پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ

پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ اسلام آباد(اے بی این نیوز  )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں پاکستان میں امریکا کے […]

معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کا سفر شروع کردیا ہے، ایف بی آر

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اقوام متحدہ کے سماجی اور اقتصادی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل کے اشتراک سے سہ روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آن ڈیجیٹلائزیشن آف ٹیکسز ان پاکستان“ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد کی۔ اس موقع پرممبر ایڈمنسٹریشن ایف بی آر سید ندیم حسین رضوی نے […]