اہم خبریں

پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی مذاکرات ، تین رکنی کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکیشن   جاری کردی گیا

لاہور (نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے مابین مذاکرات ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تین رکنی کمیٹی  تشکیل دیدی گئی ۔ کمیٹی میں  پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں ۔ واضح رے کہ  یہ تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی […]

لاہور چیمبر کے زیراہتمام شاپنگ فیسٹیول کا تیسرا دن،ہزاروں افراد شریک

لاہور(پی پی آئی)لاہور چیمبر کا سہ روزہ پاکستان شاپنگ فیسٹیول ایکسپو سینٹر میں جاری ، پی پی آئی کے مطابق فیسٹیول میں عید کی خریداری کے حوالے سے سٹالز لگائے گئے جن میں کاسمیٹک مصنوعات ، کپڑے جوتے ،مختلف گھریلو اشیائشامل ہیں۔ میوزیکل نائٹ،آتش بازی اور تقریبات کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

اوکاڑہ سے حج کیلئے پیدل سفر کرنیوالےنوجوان نےعمرہ ادا کرلیا

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)اوکاڑہ سے حج کیلئے پیدل سفر پر نکلنے والا عثمان ارشد 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔عثمان ارشد نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بتایا کہ مکہ پہنچ کر انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔پی پی آئی کے مطابق عثمان نے حج کیلئے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ […]

مری ،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

مری(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 17 اور18 اپریل کو مری اور گلیات میں آندھی/تیز ہواوئں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔پی پی آئی کے مطابق مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق فیصلوں پر تنقید بلاجواز، دہشتگردی لعنت ہے، مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کےحوالے سے فیصلوں پر تنقید بلاوجہ ہے،دہشت گردی ایک لعنت ہے، ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا اس پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔تفصیلات کے […]

پہلے میں ہوں یا بابر اعظم اہم نہیں، ہمارا ہدف پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنانا ہے، محمد رضوان

لاہور(نیوز ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ سیریز، مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں جیت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ نمبر ون میں ہوں یا بابر اعظم اہم نہیں، ہمارا ہدف پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد […]

مسجد الحرام میں موبائل کیلئے چارجنگ پلیٹ فارم کا افتتاح

جدہ (نیوزڈیسک)صدر برائے امور حرمین شریفین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نےضیوف الرحمن اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی خدمت کے طور پر موبائل ڈیوائسز کو چارج کرنے کیلئے موبائل چارجنگ پلیٹ فارم کا افتتاح کیا ۔خانہ کعبہ کے غلاف اور انجینئرنگ، تکنیکی اور آپریشنل امور کیلئے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے اسسٹنٹ انجینئر سلطان […]

وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا ، تدفین لکی مروت تاجبی خیل میں کی جائیگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور جاں بحق ہوگئے جن کی نمازہ جنازہ ادا […]

خرطوم ایئرپورٹ پر اقوام متحدہ کے جلتے ہوئے طیارے کی تباہی کی ویڈیو وائرل

سوڈان (نیوزڈیسک)سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں خرطوم ایئرپورٹ پر تباہ شدہ اقوام متحدہ کے طیارے کے مناظر دکھائے گئے۔ ویڈیو کلپ میں اقوام متحدہ کے ایک جلتے ہوئے طیارے کی باقیات کو بھاری ہتھیاروں سے نذر آتش کرنے کا منظر دکھایا […]

چھ سعودی، آٹھ مصری کمپنیاں 30 فن ٹیک کمپنیوں کی فہرست میں شامل

لندن (نیوزڈیسک)فوربز نے سعودی عرب کی چھ کمپنیوں کو مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کے خطے میں سب سے اوپر 30 فن ٹیک کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔مذکورہ فہرست میں مصر آٹھ کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بالترتیب چھ اور پانچ کمپنیوں کے ساتھ […]