اہم خبریں

لاہور میں 8سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی نشتر کالونی میں 8 سالہ بچہ ذیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان کو گرفتار کیا تو اس نے مزید دو بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے اور ہمسایے کے بچے کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم فیضان نے 2021 میں […]

عدالتی حکم اپنی جگہ لیکن آئین توڑ کر انتخابات کیلئے فنڈز نہیں دے سکتے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے انتخابات کیلئے فنڈز کے اجراء کا معاملہ ایک بار پھر قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔اس موقع پر قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنرل الیکشن کے لیے بجٹ 2022-23 میں 50 ارب کی فراہمی کا کہا گیا ہے، جبکہ فنانس ڈویژن نے 47 اعشاریہ 4 […]

کراچی میں پانی کا بیشتر حصہ ٹینکرز مافیاز کو جارہا ہے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے مکینوں کو پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے پانی کے معاہدے کی تفصیلات طلب کرلیں۔جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈی ایچ اے […]

بھارت،موبائل فون چہرے کے قریب پھٹ گیا، 8 سالہ بچی ہلاک

نئی دہلی(نیوزڈیسک)چہرے کے قریب موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل فون پھٹنے کا واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں تیسری جماعت کی طالبہ 8 سالہ بچی رات کے وقت موبائل فون استعمال کررہی تھی جو اچانک پھٹ گیا۔ موبائل پھٹنے کے نتیجے میں بچی کا چہرہ جھلس […]

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی(نیوزڈیسک)شہر قائد کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل چھینےکی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔ منگل کی شب کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبرڈھائی میں موٹر سائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی تھی جس کے […]

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ،نیلور ہائٹس۔ 1 پروجیکٹ کی بیلٹنگ 8 مئی سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی اور مالیاتی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ نیلور ہائٹس 1۔ پروجیکٹ کی بیلٹنگ 16 مئی 2023 کی بجائے 8 مئی 2023 سے پہلے مکمل […]

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ،12مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ ہوئے اور 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے515ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7 افراد […]

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 21 بلین روپے کی فراہمی،وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سوات کے علاقے کبل میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں ہوئے واقعہ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا […]

عمران خان ہر چیز کا الزام جنرل باجوہ کے سر تھوپتے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ہر چیز کا الزام جنرل باجوہ کے سر تھوپتے ہیں، وہ جواب دیں کہ کیا وہ صرف ہیلی کاپٹر کی سیر کیلئے وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے؟ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات […]

منکی پاکس کا مقامی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ، ترجمان ادارہ صحت

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس پر بین الاقوامی تشویش کے پیش نظر جولائی 2022 سے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی جاری کر رکھی ہے، حال ہی میں پاکستان میں باہر سے ایک کیس سامنے آیا ہے تاہم پاکستان میں ابھی تک ایم پاکس کی مقامی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں اس لیے […]