امریکہ پاکستان میں صرف عوامی مرضی کی حکومت کی حمایت کرتا ہے ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ کے ترجمان محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں صرف عوامی مرضی کی حکومت کی حمایت کرتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کے حوالے سے کہا کہ صدر، […]
حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا آب زمزم بھی حج پیکیج میں شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے حجاج کرام کو بڑی خوشخبری سنادی ، وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمودنے کہا کہ حجاج کرام سے زائد رقم کی وصولی ہر گز نہیں کرینگے۔ آب زم زم کی رقوم بھی حج پیکیج میں شامل کیا گیا ہے ۔ حجاج کرام کو حج پیکیج میں شامل تمام چیزیں فراہم کرینگے […]
پی ڈی ایم جماعتوں اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات رات نو بجے ہونگے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان الیکشن شیڈول کیلئے مذاکرات آج ہونگے ۔ دونوں سیاسی جماعتوں کی رضامندی سے مذاکرات کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا۔ دوسری جانب چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ مذاکرات آج دن گیارہ بجے کے بجائے رات نو بجے ہونگے۔ […]
وزیراعظم شہبازشریف کا گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس ہوا،پاکستان میں گندم بحران سراٹھانے سے قبل حکومت نے بڑا ایکشن لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گندم بحران پر قابو پانے کیلئے ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔ ، تمام افسران گندم […]
پاکستانی ماہر تعمیرات یاسمین لاری برطانوی شاہی ایوارڈ کیلئے منتخب

لندن(نیوزڈیسک) پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات پروفیسر یاسمین لاری کو خود سے تعمیر کردہ گھروں کی تعمیر پر برطانوی رائل گولڈ میڈل ایوارڈ کیلئے رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس نے منتخب کرلیا۔شاہی گولڈ میڈل یاسمین لاری کو جون 2023 میں پیش کیا جائے گا۔یاسمین لاری نے کئی شاہکار عمارتوں کو ڈیزائن کیا ، […]
بابو سرٹاپ پر گوجرخان کی سیاح فیملی کو مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

گلگت(نیوزڈیسک)مشہور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ بھی لٹیروں سے بچ نہ سکا، جہاں ڈاکوؤں نے ایک سیاح فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے۔ بابوسر جانیوالی گوجرخان کی فیملی کو بابوسر روڈ پر نقاب پوش افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق 2 مسلح ڈاکووں نے سیاح فیملی سے موبائل فونز اور […]
ملکی بحران کا ذمہ دار عمران خان،غیر یقینی صورتحال میں نوازشریف کا پاکستان آنا ٹھیک نہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویز الٰہی کیلئے نہیں نکلے گا۔ ملکی بحران کا ذمہ دار عمران خان ، سی پیک منصوبے کو عمران خان دور میں ایک ساز ش کے تحت ناکام بنایا، ثاقب نثار ہی نہیں پی ٹی آئی کی پوری قیادت […]
قطر ، بھارتی جاسوس بری طرح پھنس گئے، بھارتی کمپنی بھی بند کردی

دوحہ(نیوزڈیسک)قطر حکام نے داہرہ گلوبل نامی بھارتی کمپنی بند کردی ، ذرائع کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے کرتوت سامنے آنے کے بعد قطرحکام نے بھارتی جاسوسوں کے زیراستعمال داہرہ گلوبل نامی کمپنی کو سیل کردیا۔ بھارتی جاسوسوں کیلئے قطر میں جان بچانا مشکل ہوگئی ، جاسوسی کے جرم میں ملزمان کو سزائے موت دیئے […]
آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا طوفان تمام ریکارڈ توڑ دیگا، اکنامک ایڈوائزی جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومتی ذرائع کے مطابق آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا طوفان سابق تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔ مہنگائی 38 فیصد سے تجاوزکرسکتی ہے ۔مرکزی بینک بھی مہنگائی پر قابو نہیں پا سکی، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ افراط زر 36 فیصد سے 38 فیصد کی حد سے تجاوز کرسکتا ہے۔ گزشتہ […]
منکی پاکس کا پھیلائو،تمام ائرپورٹس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) منکی پاکس کے پھلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اے ایس ایف نے نئی ایس او پیز جاری کردی ۔نئی ایس اوپیز کے تحت ملک کے تمام ایئر پورٹس پر’ہیلتھ ایمرجنسی’ نافذ کردی ۔ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ائرپورٹ سکیورٹی عملہ فیس ماسک پہنے گا۔ جسمانی تلاشی، سامان کی چیکنگ کے دوران دستانے پہننا […]