خام تیل سے لدا ایک اور روسی جہاز کلائیڈ نوبل کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
کراچی(اے بی این نیوز ) خام تیل سے لدا ایک اور روسی جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ گیا ۔روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ کی حدود میں لنگرانداز ہوگیا۔ جہازکی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کوآئل پیئرپرلانے کے کام کا آغازمتوقع ہے۔جہاز فی الوقت آٹراینکرایج میں لنگراندازہے جو کراچی پورٹ کی حدود […]
آزادکشمیر حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
مظفرآباد(اے بی این نیوز)حکومت آزاد کشمیر نےعیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا.سرکاری ملازمین کو چھٹیاں 28جون سے یکم جولائی تک ہوں گئی۔محکمہ سروسز نے چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری دیا۔
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،کرنسی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار،3 کروڑ 33 لاکھ 86 ہزار روپے برآمد
پشاور(اے بی این نیوز)ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل کوہاٹ کی بڑی کارروائی،حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 33 لاکھ 86 ہزار روپے برآمد کر لئے۔گرفتار ملزمان میں مسافر خان اور محمد ناصر شامل، ملزم مسافر خان اس سے پہلے بھی ہنڈی حوالہ کے مقدمہ […]
آئندہ ماہ سے 4 اسلامی بچت اسکیمیں متعارف کروائیں گے، اسحاق ڈار نے قوم کو خوشخبری سنادی
اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سود سے پاک اسلامی بینکاری اور مالیات کو فروغ دینے کیلئے شریعت کیمطابق مالیاتی نظام کے نفاذ کیلئےیکم جولائی سے ادارہ قومی بچت پلان کے تحت حکومت 4 اسلامی بچت اسکیمیں متعارف کروائے گی جو […]
مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین تشددپر عالمی خاموش لمحہ فکریہ ،چوہدری انوارالحق
مظفرآباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک پر مہذب دنیا اور عالمی اداروں کی خاموش لمحہ فکریہ ہے، اقوام متحدہ کی قرار داد وں کے بر عکس مقبوضہ کشمیر کے عوام […]
آئی سی سی ورلڈکپ شیڈول کا اعلان ، پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی
لاہور(اے بی این نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔پاکستان پہلا میچ 6 […]
الجزائر میں عالمی اقتصادی میلہ سج گیا، پاکستان کا18سال بعد بھرپور شرکت کا فیصلہ،الجزائر کا خیر مقدم
اسلام آباد ( ا ے بی این نیوز )الجزائر کے بین الاقوامی اقتصادی میلے میں 18 سال کی غیر حاضری کے بعد پاکستان کی بھرپور شرکت ، الجزائر کی جانب سے خیر مقدم اور خوشی کا اظہا رکیا گیا ۔اس بین الاقوامی میلے کی میز بانی صدر الجزائر کرتے ہیں ، اس بار اقتصادی میلے […]
امریکی ڈالر کی اڑان رک گئی، 286 روپے 30 پیسے پر آ گیا
کراچی(اے بی این نیوز) نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ڈالر کی اڑان میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی کے ساتھ 286 روپے 30 پیسے پر آگیا،گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کم ہوئی تھی۔ گزشتہ روز ڈالر کا لین دین 286.70 روپے پر […]
لوئرکوہستان : گاڑی کھائی میں گرگئی، 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
دیر(اے بی این نیوز)لوئرکوہستان کے علاقے بشام سے کولئی پالس جانیوالی گاڑی پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ خوفناک حادثےمیں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہیں ۔حادثے کی خبر سنتے ہیں ریسکیوٹیمیں اور مقامی افراد کی کثیر تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ میڈیکل ٹیموں […]
بیشتر حصوں میں بارش ،کوہ سلمان رینج میں پہاڑی تودہ گرنے سے ژوب ، ڈی آئی خان ہائی وے بند
اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بارش ہوئی، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی جب کہ کراچی کے […]