اہم خبریں

وادئ ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے، زمین میں دراڑیں پڑ گئیں

گلگت (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ لزلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کر دیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے […]

حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے پہلے آئی ایم ایف سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ بجٹ سازی پر آئی ایم ایف سے باضابطہ مشاورت آئندہ ہفتے شروع ہوگی جس میں آئی ایم ایف ٹیم کو بجٹ میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے […]

اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی،فتنے کے کہنے پر ایک روز کیلئے بھی اسمبلیوں کی مدت کم نہیں کریں گے، رانا ثنااللہ خان

فیصل آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر داخلہ وصوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، الیکشن اسی سال کیئر ٹیکر سیٹ اپ کے تحت ایک ہی روز اور فیئر اینڈ فری ہوں گے، نواز شریف الیکشن سے قبل پاکستان آکر مسلم لیگ (ن) کی […]

نیپال،جنسی طاقت والی جڑی بوٹی کی تلاش کے دوران 14 افراد برفانی تودے میں دب گئے

کھٹمنڈو(نیوزڈیسک) نیپال کے دارالحکومت میں جنسی طاقت کی حامل جڑی بوٹی کی تلاش میں جانے والے 14 افراد برفانی تودے میں دب گئے جس کے نتیجے میں 3 ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جب کہ 2 لاپتہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے صوبے کرنالی میں پائی جانی والی نایاب جڑی بوٹی یارشاگمبا […]

وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر ڑوب۔دھناسر سیکشن این۔50 سڑک بحال کر دی گئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر این ایچ اے کے افسران اور عملہ رات بھر ہیوی لینڈ سلائیڈنگ کو ہٹا نے میں مصروف عمل رہا جس کے نتیجہ میں ڑوب۔دھناسر سیکشن این۔50 بحال کر دی گئی۔ ترجمان این ایچ اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اہم قومی […]

پشاور پولیس نے ایکسائز پولیس کے اہلکار حراست میں لے لیے

پشاور(نیوزڈیسک) تھانہ چمکنی پولیس نے ڈیوتی پر مامور ایکسائز پولیس کے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا،پولیس حکام نے بتایاکہ زیر حراست اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی اور 3 سپاہی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا گیا، شکایت تھی کہ پولیس وردی میں ملبوس کچھ اہلکار لوگوں کو تنگ […]

وفاقی وزیر مذہبی امور کی حج انتظامات کیلئے عملے کو چھٹی کے دن بھی کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے حج انتظامات کےلیے عملے کو چھٹی کے دن بھی کام کرنے کی ہدایت کردی۔وزیرمذہبی امورطلحہ محمود چھٹی کے دن بھی دفتر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حج کے کام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلامیے کے مطابق وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے ہدایت جاری کی کہ ہفتے اور […]

ملک میں بحرانی کیفیت عمران نیازی کی وجہ سے ہے، آفتاب شیر پاؤ

چارسدہ(نیوزڈیسک)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام سیاست نہیں آئین کی ترجمانی کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ایک پارٹی کے اشاروں پر فیصلے کرنا درست نہیں، سب اپنی انا پیچھے رکھیں اور ملک کا سوچیں۔آفتاب شیرپائونے کہا کہ ملک […]

شرپسندوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا پڑے گا، محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں کسی کو بھی اپنے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تضحیک کرنے یا انہیں دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اتوارکوسوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ذمہ دار پاکستانی شہریوں کی حیثیت سے ایسے عناصر کی شدید مذمت […]

پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ میری ذاتی خواہش ہے، حمزہ یوسف

لندن(اے بی این نیوز)سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نڑاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ میری ذاتی خواہش ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے ،جلد اپنے مادر وطن کا دورہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز […]