اہم خبریں

ملک میں کوئی قانون نہیں، عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرویز الٰہی کا بیان

لاہور( اے بی این نیوز   )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر مرکزی صدر پی ٹی آئی پروزیز الٰہی نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کے لیے پیش ہو چکے تھے ان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم […]

عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا، ہمارا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وزیر داخلہ ر نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج نیب نے گرفتار کیا ہے، گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، نیب آزاد ادارہ ہے وفاق کا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں، میں حلفاً کہہ سکتا ہوں میری نیب کے کسی بھی افسر سے اس معاملے میں کوئی بات نہیں ہوئی […]

عمران خان کی گرفتاری،ملک بھر میں احتجاج،جلاو،گھیراو،پتھراو، شیلنگ، گرفتاریاں

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کاحتجاج جاری،عوام سڑکوں پر نکل آئی،پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں،پتھراو،آنسو گیس کی شیلنگ، گرفتاریاں،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف وفاقی دارالحکومت ریڈ زون،ڈی چوک کی طرف ایکسپریس چوک، نادرا چوک گیٹ، سرینا […]

قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش ،مزید غور کے لیے بل کو قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا جسے مزید غور کے لیے بل کو قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کر دیا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بل پر کمیٹی رپورٹ 7 روز میں طلب کر لی ہے۔مجوزہ بل میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کیلئے […]

مری روڈ موتی محل کے مقام پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ

راولپنڈی(اے بی این نیوز    ) مری روڈ موتی محل کے مقام پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ،پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکنا شروع کر د یئے،مظاہرین پولیس پر پتھراو کر رہے ہیں،مری روڈ کی ایک سائیڈ پر ٹریفک جام ہو گئی،پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے،ایک دوسرے پر پتھراو،شیلنگ،مظاہرین سڑکوں پر نکل آیئے۔

عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں کرپشن کے جرم میں حراست میں لیا گیا، نیب اعلامیہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں کرپشن کے جرم میں حراست میں لیا گیا، نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا،اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے نیب کے طلبی نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا، عمران خان کی گرفتاری نیب آرڈیننس اور قانون کے عین مطابق ہے۔

احتجاجی مظاہرین مشتعل لیاقت باغ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈ ی ( اے بی این نیوز   )احتجاجی مظاہرین مشتعل لیاقت باغ میدان جنگ بن گیا،مظاہرین نے پولیس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا،مظاہرین کی تعداد میں تیزی سےاضافہ،مظا ہرین کا فیض آباد کی طرف جانے کا فیصلہ،پولیس ملازمین نے گلیوں میں گھس کر پتھروں سے جان بچائی،میٹرو بس سروس بھی معطل،پولیس غائب مظاہرین لیاقت باغ باہر […]

عمران خان کی گرفتاری، فیصل آباد میں  گھنٹہ گھر کے تاجروں نے سارے بازار بطور احتجاج بند کردئیے

فیصل آباد (اےبی این نیوز    )عمران خان کے رینجرز کی جانب سے اغوا کیخلاف8 بازار بند کر دیئے گئے، راہنما پی ٹی آئی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نےایک بیان میں کہا کہ گھنٹہ گھر کے تاجروں نے سارے بازار بطور احتجاج بند کردئیے ہے۔

ریڈ زون کو ہرطرف سے سیل کردیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )ریڈ زون کو ہرطرف سے سیل کردیا گیا،گاڑیوں کو ریڈ زون کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی،ریڈزون کے اندر کام کرنے والے ملازمین کو باہر نکلنے دیا جارہا ہےریڈزون کے اندر داخلے کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

نیب آفس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہونا شروع ہو گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )نیب آفس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہونا شروع ہو گئے ،کارکنان میں دو درجن کے قریب خواتین اور نوجوان شامل ہیں ،پی ٹی آئی کے کارکنان کی نیب آفس کے سامنے نعرے بازی ،پولیس نےپی ٹی آئی کے کارکنان کو منتشر کر دیا ،لیڈی پولیس نے خواتین […]